مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
139. الرجل (يعض) الرجل فينتزع يده
اس آدمی کا بیان جس نے کسی آدمی کے ہاتھ کو کاٹا اور اس نے اپنے ہاتھ کو کھینچ لیا
ترقیم عوامۃ: 28225 ترقیم الشثری: -- 29459
٢٩٤٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ايوب عن ابن سيرين قال: نبئت ان رجلا عض يد رجل فانتزع يده من فيه فاسقط ثنية او ثنيتين ⦗٢٠٨⦘ من فيه فاتى إلى النبي ﷺ يستقيد فقال (له) (١) : افيدع يده في فيك تاكلها، إن شئت دفعت يدك إليه يعضها ثم (انتزعها) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (انتزعتها).
(٣) مرسل؛ ابن سيرين تابعي، وأخرجه موصولًا من حديث ابن سيرين عن عمران بن حصين عند الإمام مسلم (١٦٧٤)، وأحمد (١٩٨٦٢).
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: کہ مجھے خبر دی گئی ہے ایک آدمی نے کسی کے ہاتھ کو دانتوں میں چبایا تو اس شخص نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچ لیا اور اس کے منہ سے ایک یا دودانت گرادیے پھر یہ آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں قصاص طلب کرنے کے لیے آیا اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا وہ اپنا ہاتھ تمہارے منہ میں چھوڑدیتا تا کہ تم اسے کھا جاتے؟ اگر تم چاہو تو اپنا ہاتھ اس کی طرف پھیلاؤ وہ اسے اپنے دانت میں چبائے گا تم اسے کھینچ لینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29459، ترقيم محمد عوامة 28225)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29459 in Urdu