🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

139. الرجل (يعض) الرجل فينتزع يده
اس آدمی کا بیان جس نے کسی آدمی کے ہاتھ کو کاٹا اور اس نے اپنے ہاتھ کو کھینچ لیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28222 ترقیم الشثری: -- 29456
٢٩٤٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابن جريج قال: اخبرني عطاء قال: اخبرني صفوان بن يعلى بن امية عن ابيه قال: كان لي اجير فقاتل إنسانا فعض احدهما يد الآخر، -قال: عطاء لقد اخبرني صفوان: ايهما عض الآخر، فانتزع المعضوض يده من في العاض فانتزع إحدى (ثنيتيه) (١) ، فاتيا إلى النبي ﵇ (٢) فاهدر ثنيته (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (ثنيته).
(٢) في [جـ]: ﷺ.
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٢٦٥)، ومسلم (١٦٧٤)، وأحمد (١٧٩٤٩).

حضرت صفوان بن یعلی رضی اللہ عنہ بن امیہ فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن امیہ نے ارشاد فرمایا: میرا ایک ملازم تھا جس نے کسی سے لڑائی کی، پس ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے کے ہاتھ کو دانتوں سے پکڑ لیا۔ حضرت عطاء نے یوں فرمایا: کہ حضرت صفوان نے مجھے خبردی کہ ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے کے ہاتھ کو دانتوں سے پکڑ لیا تو اس شخص نے اپنا ہاتھ کاٹنے والے کے منہ سے کھینچا تو اس کا ایک دانت ٹوٹ گیا پھر وہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے دانت کو باطل قراردے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29456، ترقيم محمد عوامة 28222)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28223 ترقیم الشثری: -- 29457
٢٩٤٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن سعيد عن قتادة عن زرارة عن عمران بن حصين قال: (فاطلها) (١) رسول الله ﷺ (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (فأبطلها).
(٢) سقط من: [ك]، وفي [م]: ﵇.
(٣) صحيح؛ رواية أبي أسامة عن سعيد قبل اختلاطه، أخرجه أحمد (١٩٨٤٣)، وابن ماجه (٢٦٥٧)، والنسائي ٨/ ٢٨، والطحاوي في شرح المشكل (١٢٩١)، والطبراني ١٨/ (٥٣٢)، وأبو عوانة (٦١٣٩)، والحربي في غريب الحديث ٣/ ٩١٩، وانظر: ما قبله.

حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دانت کو رائیگاں قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29457، ترقيم محمد عوامة 28223)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28224 ترقیم الشثری: -- 29458
٢٩٤٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عطاء ان رجلا عض يد آخر على عهد النبي ﷺ فانتزع ثنيته، فاهدرها رسول الله ﷺ (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عطاء تابعي، وتقدم موصولًا في أول الباب برقم [٢٩٤٧٨].
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کسی کا ہاتھ کاٹا تو اس شخص نے اس کے دانت اکھیڑ دیے پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے دانت کو رائیگاں قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29458، ترقيم محمد عوامة 28224)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28225 ترقیم الشثری: -- 29459
٢٩٤٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ايوب عن ابن سيرين قال: نبئت ان رجلا عض يد رجل فانتزع يده من فيه فاسقط ثنية او ثنيتين ⦗٢٠٨⦘ من فيه فاتى إلى النبي ﷺ يستقيد فقال (له) (١) : افيدع يده في فيك تاكلها، إن شئت دفعت يدك إليه يعضها ثم (انتزعها) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (انتزعتها).
(٣) مرسل؛ ابن سيرين تابعي، وأخرجه موصولًا من حديث ابن سيرين عن عمران بن حصين عند الإمام مسلم (١٦٧٤)، وأحمد (١٩٨٦٢).

حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: کہ مجھے خبر دی گئی ہے ایک آدمی نے کسی کے ہاتھ کو دانتوں میں چبایا تو اس شخص نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچ لیا اور اس کے منہ سے ایک یا دودانت گرادیے پھر یہ آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں قصاص طلب کرنے کے لیے آیا اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا وہ اپنا ہاتھ تمہارے منہ میں چھوڑدیتا تا کہ تم اسے کھا جاتے؟ اگر تم چاہو تو اپنا ہاتھ اس کی طرف پھیلاؤ وہ اسے اپنے دانت میں چبائے گا تم اسے کھینچ لینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29459، ترقيم محمد عوامة 28225)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28226 ترقیم الشثری: -- 29460
٢٩٤٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابن جريج قال: اخبرني ابن ابي مليكة عن جده ان إنسانا اتى ابا بكر وعضه إنسان فنزع يده منه فندرت ثنيته، فقال ابو بكر: (بعدت ثنيته) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فقدت يمينه).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٢٦٦)، وأبو داود (٤٥٨٤).

حضرت ابن ابی ملیکہ اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابوبکر کے پاس آیا اس حا ل میں کہ کسی نے اس کو کاٹا تھا پس اس نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچ لیا تو اس کے سامنے کے دانت گرگئے اس پر حضرت ابوبکر نے فرمایا: اس کے دانت ہلاک ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29460، ترقيم محمد عوامة 28226)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28227 ترقیم الشثری: -- 29461
٢٩٤٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج ان ابا بكر وعمر ابطلاها (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ابن جريج لم يدرك أبا بكر ولا عمر.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے اس کے دانتوں کے گرنے کو رائیگاں و باطل قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29461]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29461، ترقيم محمد عوامة 28227)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28228 ترقیم الشثری: -- 29462
٢٩٤٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الشيباني عن محمد بن عبيد الله عن شريح في رجل (عض) (١) رجلا فانتزع فانتزعت ثنيته فابطلها شريح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يعض).
حضرت محمد بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جس نے کسی کا ہاتھ دانت میں چبایا تو اس شخص نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا جس سے اس کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے حضرت شریح نے اس کے دانتوں کو رائیگاں قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29462، ترقيم محمد عوامة 28228)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں