🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
140. الرجل يضرب الرجل حتى يحدث
اس آدمی کا بیان جس نے آدمی کو مارا یہاں تک کہ اس کو حدث لاحق ہوگیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28229 ترقیم الشثری: -- 29463
٢٩٤٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد ان رجلين من الاعراب اختصما بالمدينة في (زمان) (١) عمر بن عبد العزيز فقال احدهما لصاحبه: ⦗٢٠٩⦘ ضربته، والله حتى (سلح) (٢) ، فقال: اشهدوا فقد والله صدق، فارسل عمر بن عبد العزيز إلى سعيد بن المسيب يساله عن رجل ضرب رجلا حتى (سلح) (٣) ، هل في ذلك (امر) (٤) مضى او سنة؟ قال سعيد: قضى فيها عثمان بثلث الدية (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (زمن)، وفي [أ، ب، ط]: (رجل).
(٢) أي: تغوط، وفي [أ، ب، ط]: (سلخ).
(٣) أي: تغوط، وفي [أ، ب، ط]: (سلخ).
(٤) في [هـ]: (أثر).
(٥) صحيح.

حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے زمانہ میں دو دیہاتی آدمیوں کا مدینہ میں جھگڑا ہوگیا تو ان میں سے ایک اپنے ساتھی کو کہنے لگا: اللہ کی قسم میں نے اسے مار ا یہاں تک کہ اس کا پاخانہ نکل گیا۔ اس نے کہا گواہ ہو جاؤ کہ اللہ کی قسم اس نے سچ کہا پھر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے حضرت سعید بن مسیب کے پاس قاصد بھیج کر سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے کسی کو مارا یہاں تک کہ اس کا پاخانہ نکل گیا کیا اس کے بارے میں کوئی حکم گزرا ہے یا کوئی سنت طریقہ موجود ہے؟ حضرت سعید نے فرمایا: اس صورت میں حضرت عثمان نے تہائی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29463]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29463، ترقيم محمد عوامة 28229)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29463 in Urdu