مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
141. الرجل يشج الرجل فيقتص له فيموت
اس آدمی کا بیان جس نے آدمی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے قصاص لیا گیا تو اس کی موت واقع ہوگئی
ترقیم عوامۃ: 28235 ترقیم الشثری: -- 29470
٢٩٤٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: استاذنت زياد بن جبير في الحج، فسالني عن رجل شج رجلا فاقتص له منه، فمات المقتص منه، فقلت: عليه الدية، ويرفع عنه بقدر الشجة، ثم (هبت) (١) ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نسيت).
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعیدبن جبیر سے حج کے بارے میں اجازت دریافت کی تو آپ نے مجھ سے دریافت کیا ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی کا سر زخمی کردیا پھر اس سے اس شخص کے لیے قصاص لیا جا رہا تھا کہ اس کی وفات ہوگئی؟ آپ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: قصاص لینے والے پر دیت لازم ہوگی اور اس سے زخم کے بقدر دیت کی تخفیف کردی جائے گی اور پھر میں کسی کام کے لیے اٹھ گیا اور حضرت ابراہیم تشریف لائے تو میں نے یہی سوال ان سے کیا؟ تو آپ نے جواب دیا: اس پر دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29470، ترقيم محمد عوامة 28235)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29470 in Urdu