مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
145. الرجل يقتله النفر
اس آدمی کا بیان جس کو جماعت نے قتل کردیاہو
ترقیم عوامۃ: 28269 ترقیم الشثری: -- 29510
٢٩٥١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن سعيد بن وهب قال: خرج رجال سفر فصحبهم رجل فقدموا وليس معهم، قال: فاتهمهم اهله، فقال شريح: شهودكم انهم قتلوا صاحبكم، وإلا حلفوا بالله ما قتلوه، فاتوا بهم عليا وانا عنده، ففرق بينهم فاعترفوا، فسمعت عليا يقول: انا ابو الحسن (القرم) (١) فامر بهم فقتلوا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: السيد الكريم، وفي [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (القوم)، وهو كذلك في بعض نسخ صحيح مسلم، انظر: شرح النووي ٧/ ١٨٠.
(٢) صحيح.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعیدبن وہب نے ارشاد فرمایا: چند آدمی سفر میں نکلے تو ان کے ساتھ ایک آدمی بھی ہو لیا جب وہ واپس آئے تو وہ آدمی ان کے ساتھ نہیں تھا راوی کہتے ہیں: اس آدمی کے گھر والوں نے ان مسافروں پر الزام لگا دیا اس پر حضرت شریح نے فرمایا: تم گواہ لاؤ اس بات پر کہ انہوں نے تمہارے ساتھی کو قتل کیا ہے ورنہ یہ لوگ اللہ کی قسم اٹھائیں گے کہ انہوں نے قتل نہیں کیا پس لوگ انہیں لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آگئے اور میں بھی آپ کے پاس تھا آپ نے ان کے درمیان جدائیگی کی تو انہوں نے اعتراف کرلیا راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا، میں ابو الحسن تجربہ کار ہوں پھر آپ کے حکم سے ان کو قتل کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29510، ترقيم محمد عوامة 28269)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29510 in Urdu