🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

145. الرجل يقتله النفر
اس آدمی کا بیان جس کو جماعت نے قتل کردیاہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28266 ترقیم الشثری: -- 29507
٢٩٥٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) عبد الله بن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب ان إنسانا قتل بصنعاء، وان عمر قتل به سبعة نفر، وقال: لو تمالا عليه (اهل) (٢) صنعاء لقتلتهم به جميعا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) منقطع؛ سعيد بن المسيب لا يروي عن عمر.

حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ صنعاء شہر میں ایک آدمی کو قتل کردیا گیا تو حضرت عمر نے اس کے بدلے میں سات آدمیوں کو قتل کیا اور ارشاد فرمایا: اگر صنعاء شہر کے تمام باشندے اس کے قتل پر اتفاق کرلیتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29507]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29507، ترقيم محمد عوامة 28266)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28267 ترقیم الشثری: -- 29508
٢٩٥٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: قال (عمر) (٢) : لو اشترك فيه اهل صنعاء لقتلتهم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [ب].
(٣) منقطع؛ سعيد بن المسيب لا يروي عن عمر.

حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اگر صنعاء شہر کے تمام باشندے اس میں شریک ہوتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29508]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29508، ترقيم محمد عوامة 28267)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28268 ترقیم الشثری: -- 29509
٢٩٥٠٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا العمري عن نافع عن ابن عمر ان عمر بن الخطاب قتل سبعة من اهل صنعاء برجل، وقال: لو اشترك فيه اهل صنعاء لقتلتهم] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر هذا الخبر من: [أ، ط].
(٢) ضعيف؛ لضعف العمري.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب نے ایک آدمی کے بدلے میں صنعا شہر کے سات باشندوں کو قصاصاً قتل کیا اور فرمایا: اگر صنعاء شہر کے تمام باشندے بھی اس کے قتل میں شریک ہوتے تو میں ان سب کو قتل کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29509]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29509، ترقيم محمد عوامة 28268)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28269 ترقیم الشثری: -- 29510
٢٩٥١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن سعيد بن وهب قال: خرج رجال سفر فصحبهم رجل فقدموا وليس معهم، قال: فاتهمهم اهله، فقال شريح: شهودكم انهم قتلوا صاحبكم، وإلا حلفوا بالله ما قتلوه، فاتوا بهم عليا وانا عنده، ففرق بينهم فاعترفوا، فسمعت عليا يقول: انا ابو الحسن (القرم) (١) فامر بهم فقتلوا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: السيد الكريم، وفي [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (القوم)، وهو كذلك في بعض نسخ صحيح مسلم، انظر: شرح النووي ٧/ ١٨٠.
(٢) صحيح.

حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعیدبن وہب نے ارشاد فرمایا: چند آدمی سفر میں نکلے تو ان کے ساتھ ایک آدمی بھی ہو لیا جب وہ واپس آئے تو وہ آدمی ان کے ساتھ نہیں تھا راوی کہتے ہیں: اس آدمی کے گھر والوں نے ان مسافروں پر الزام لگا دیا اس پر حضرت شریح نے فرمایا: تم گواہ لاؤ اس بات پر کہ انہوں نے تمہارے ساتھی کو قتل کیا ہے ورنہ یہ لوگ اللہ کی قسم اٹھائیں گے کہ انہوں نے قتل نہیں کیا پس لوگ انہیں لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آگئے اور میں بھی آپ کے پاس تھا آپ نے ان کے درمیان جدائیگی کی تو انہوں نے اعتراف کرلیا راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا، میں ابو الحسن تجربہ کار ہوں پھر آپ کے حکم سے ان کو قتل کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29510، ترقيم محمد عوامة 28269)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28270 ترقیم الشثری: -- 29511
٢٩٥١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سمعت (سليمان) (١) بن موسى قال: في القوم يدلون جميعا في الرجل: (يقتلهم) (٢) جميعا به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) سقط من: [جـ].

حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سلیمان بن موسیٰ کو ایک قوم کے بارے میں جو ایک آدمی کے بارے میں سفارش کر رہے تھے آپ کو یوں فرماتے ہوئے سنا اس کے بدلے ان سب کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29511]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29511، ترقيم محمد عوامة 28270)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28271 ترقیم الشثری: -- 29512
٢٩٥١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: رجل قتل رجلين حوين عمدا، قال: هو (بينهما) (١) قود.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في مصنف عبد الرزاق ٩/ ٤٨٠ (١٨٠٨٧): (بهما)، وانظر: ١٠/ ١٣ (١٨١٩١).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے ایک آدمی کے بارے میں دریافت کیا: جس نے دو آزاد آدمیوں کو عمداً قتل کردیا ہو؟ آپ نے فرمایا: اس کو ان دونوں کے بدلے قصاصاً قتل کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29512]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29512، ترقيم محمد عوامة 28271)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28272 ترقیم الشثری: -- 29513
٢٩٥١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن مجالد عن الشعبى عن المغيرة ابن شعبة انه قتل سبعة برجل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف مجالد.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ نے ایک آدمی کے بدلے سات کو قصاصاً قتل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29513]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29513، ترقيم محمد عوامة 28272)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں