مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
151. الكلب (يعقر) الرجل
اس کتے کابیان جو آدمی کو کاٹ لے
ترقیم عوامۃ: 28292 ترقیم الشثری: -- 29533
٢٩٥٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن طارق بن عبد الرحمن قال: كنت عند شريح فجاءه سائل قد خرق جرابه وخمشت ساقه فقال: إني دخلت دار قوم فعقرني كلبهم، فقال شريح: إن كان اذنوا لك فهم ضامنون، وإلا فلا ضمان عليهم.
حضرت طارق بن عبدالرحمن نے ارشاد فرمایا کہ میں قاضی شریح کے پاس تھا کہ ایک سائل آپ کے پاس آیا اس حال میں کہ اس کا تھیلا پھٹا ہوا تھا اور اس کی پنڈلی زخمی تھی پس وہ کہنے لگا: میں فلاں لوگوں کے گھر میں داخل ہوا تو ان کے کتے نے مجھے کاٹ لیا۔ اس پر حضرت شریح نے فرمایا: اگر تو انہوں نے تجھے اجازت دی تھی پھر تو وہ ضامن ہوں گے ورنہ ان پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29533، ترقيم محمد عوامة 28292)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29533 in Urdu