🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
167. ما جاء في القسامة
ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28386 ترقیم الشثری: -- 29631
٢٩٦٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده ان حويصة ومحيصة (ابني) (١) مسعود وعبد الله وعبد الرحمن (ابني) (٢) ⦗٢٤٨⦘ فلان (خرجوا) (٣) يمتاوون بخيبر، فعدي على عبد الله فقتل، قال: (فذكر) (٤) ذلك (للنبي) (٥) ﷺ فقال النبي ﷺ (٦) :"تقسمون (بخمسين) (٧) فتستحقون"، قالوا: يا رسول الله كيف نقسم ولم شهد؟ قال:"فتبرئكم يهود"، -يعني يحلفون-، قال: فقالوا: يا رسول الله إذن تقتلنا (يهود) (٨) قال: فوداه (رسول) (٩) الله ﷺ من عنده (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (ابنا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك، م]: (ابنا).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ح، هـ]: (فذكروا)، وفي [ط]: (فذكرت).
(٥) في [ط]: (لنبي).
(٦) في [م]: ﵇.
(٧) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك، م]، وسيأتي في آخر الكتاب بإثبات هذه اللفظة.
(٨) في [هـ]: (اليهود).
(٩) في [جـ، ك، م]: (النبي).
(١٠) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه ابن ماجة (٢٦٧٨)، والنسائي ٨/ ١٢، والطحاوي في شرح المشكل (٤٥٩٢)، والدارقطني ٣/ ١٠٩، والبيهقي في المعرفة (٤٩٧٦)، والحربي في غريب الحديث ١/ ٦٨.

حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ حویصہ بن مسعود، محیصہ بن مسعود، عبداللہ اور عبدالرحمن یہ چاروں سفر میں نکلے تو ان کا گزر خیبر کے پاس سے ہوا تو عبداللہ پر حملہ ہوا اور اسے مار دیا گیا راوی کہتے ہیں پس یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پچاس قسمیں اٹھاؤ گے تو تم حقدار بن جاؤ گے۔ انہوں نے کہا: یار سول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کیسے قسم اٹھا سکتے ہیں حالانکہ ہم لوگ وہاں موجود نہیں تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ یہود کو بری کردو یعنی یہود قسم اٹھالیتے ہیں انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تب تو یہود ہمیں قتل کردیں گے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دیت اپنے پاس سے ادا فرمائی۔ (٢٨٣٨٦ م) حضرت ابن یسار نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسا ہی نقل کیا ہے مگر یوں فرمایا: عبدالرحمن مقتول کا بھائی بات کرنے گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلاؤ، بڑے کو بلاؤ پس ان کے بڑے نے بات کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پچاس قسمیں اٹھا لو تم حقدار بن جاؤ یا وہ تمہارے لیے پچاس قسمیں اٹھالیں؟ راوی کہتے ہیں انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کیسے کفار لوگوں کی قسمیں قبول کرسکتے ہیں؟ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دیت اپنے پاس سے ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29631، ترقيم محمد عوامة 28386)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29631 in Urdu