🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
167. ما جاء في القسامة
ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28395 ترقیم الشثری: -- 29642
٢٩٦٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن سعيد بن عبيد عن بشير بن يسار زعم ان رجلا من الانصار (يقال) (١) له: سهل بن ابي حثمة اخبره ان نفرا من (قومه) (٢) انطلقوا إلى خيبر فتفرقوا فيها، فوجدوا احدهم قتيلا، فقالوا للذين وجدوه عندهم: قتلتم صاحبنا، قالوا: ما قتلنا ولا علمنا، فانطلقوا إلى نبي الله ﷺ فقالوا: يا نبي الله انطلقنا إلى خيبر فوجدنا احدنا قتيلا، قال رسول الله ﷺ:"الكبر الكبر"، فقال:"لهم تاتون بالبينة على من قتل"، فقالوا: ما لنا بينة، قال: فيحلفون لكم، قالوا: (٣) لا نرضى بايمان اليهود، فكره (نبي) (٤) الله ﷺ (ان يبطل دمه فوداه بمائة من إبل الصدقة) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قال).
(٢) في [ط]: (قوم).
(٣) في [ب، ط، م]: زيادة (و).
(٤) في [جـ]: (رسول).
(٥) سقط من: [ك].
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٩٨)، ومسلم (١٦٦٩).

حضرت بشیر بن یسار ایک انصاری شخص جس کا نام سہل بن ابو حثمہ تھا وہ فرماتے ہیں کہ ان کی قوم کی ایک جماعت خیبر کی طرف گئی، وہ وہاں جا کر منتشر ہوگئے پھر انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو مردہ حالت میں پایا۔ انہوں نے جن کے پاس اسے مردہ حالت میں پایا تھا ان سے وہ کہنے لگے تم نے ہمارے ساتھی کو قتل کردیا انہوں نے کہا: ہم نے قتل نہیں کیا اور نہ ہی ہمیں قاتل کا علم ہے پھر یہ لوگ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آگئے اور کہنے لگے، یا نبی اللہ! ہم خیبر گئے تھے تو وہاں ہم نے اپنے ایک ساتھی کو مرا ہوا پایا۔ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا: بڑے کو بلاؤ بڑے کو بلاؤ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ا ن سے فرمایا: تم لوگ اس شخص کے خلاف گواہی لاؤ جس نے قتل کیا ہے انہوں نے کہا ہمارے پاس گواہ تو نہیں ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر یہودی تمہارے لیے قسم اٹھائیں گے انہوں نے کہا: ہم یہود کی قسم سے راضی نہیں ہوں گے پس اللہ کے نبی نے اس کے خون کے رائیگاں جانے کو ناپسند سمجھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی دیت سو اونٹ ادا کی صدقہ کے اونٹوں میں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29642]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29642، ترقيم محمد عوامة 28395)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29642 in Urdu