🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. القسامة من لم يرها
قسامت کا بیان جو اس کو جائز نہیں سمجھتا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28433 ترقیم الشثری: -- 29680
٢٩٦٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن (حجاج) (١) بن ابي عثمان قال: حدثني ابو رجاء مولى ابي قلابة عن ابي قلابة ان عمر بن عبد العزيز ابرز سريره يوما للناس ثم اذن لهم فدخلوا عليه، فقال: ما (تقولون) (٢) في القسامة؟ (فاضب) (٣) الناس فقالوا: نقول القسامة القود بها حق، وقد اقادت بها الحلفاء، فقال: ما تقول يا ابا قلابة؟ ونصبني للناس، قلت: يا امير المؤمنين عندك اشراف العرب ورؤوس الاجناد، ارايت لو ان خمسين منهم شهدوا على رجل بحمص انه قد سرق ولم يروه: اكنت تقطعه؟ قال: لا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحجاج).
(٢) في [ب]: (يقولون).
(٣) في [أ، ب، ك]: (فأصب)، وفي [ط]: (ما أصب).

حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ایک دن لوگوں کے سامنے اپنا تخت ظاہر کیا پھر آپ نے ان سب کو اجازت دی اور وہ آپ کے پاس آگئے آپٖ نے پوچھا! تم لوگ قسامۃ کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ لوگ غور و فکر کرنے لگے اور کہنے لگے قسامت کے ذریعہ قصاص لینا برحق ہے اور تحقیق خلفاء نے اس کے ذریعہ قصاص لیا ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا اے ابو قلابہ! تم کیا کہتے ہو؟ اور انہوں نے ہی مجھے لوگوں کا مشورہ دیا تھا۔ میں نے کہا اے امیرالمومنین! آپ کے پاس عرب کے معزز لوگ اور لشکروں کے سردار موجود ہیں آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر ان میں سے پچاس آدمی حمص کے ایک آدمی کے خلاف گواہی دیں کہ اس نے چوری کی ہے حالانکہ انہوں نے اس کو نہیں دیکھاتو کیا آپ اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے؟ آپ نے فرمایا: نہیں میں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کو کبھی قتل نہیں کیا مگر ان تین باتوں میں سے ایک کی وجہ سے، ایک وہ آدمی جو اپنے نفس کے گناہ کی وجہ سے قتل کیا گیا یا وہ آدمی تو جو اپنے محصن ہونے کے باوجود زنا کرے یا وہ آدمی جو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جنگ کرے اور اسلام سے مرتد ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29680]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29680، ترقيم محمد عوامة 28433)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29680 in Urdu