مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
181. الرجل يجد مع امرأته رجلا (فيقتلها)
اس آدمی کا بیان جس نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو پایا پس اس نے اسے قتل کردیا
ترقیم عوامۃ: 28462 ترقیم الشثری: -- 29717
٢٩٧١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله قال: بينا نحن ليلة (١) في المسجد إذ جاء رجل فقال: لو ان رجلا وجد مع امراته رجلا فقتله قتلتموه؟ او تكلم (٢) جلدتموه؟ لاذكرن ذلك ⦗٢٧١⦘ للنبي [صلى الله (عليه وسلم) (٣) ] (٤) فاتاه فذكر ذلك فسكت عنه، فنزلت آية اللعان، فدعاه النبي ﷺ فقراها عليه، فجاء الرجل بعد يقذف امراته، فلاعن رسول الله ﷺ بينهما وقال:"عسى ان تجيء به اسود جعدا"، فجاءت به اسود جعدا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (المسجد).
(٢) في [هـ]: زيادة (به).
(٣) سقط من: [م].
(٤) في [ك]: ﵇.
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٤٩٥)، وابن حبان (٢٠٦٨)، وأبو داود (٢٢٥٣).
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: اس درمیان کہ ایک رات ہم مسجد میں تھے کہ اچانک ایک آدمی آیا اور کہنے لگا؟ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ کسی مرد کو پائے اور اسے قتل کردے تو تم اس کو قتل کردو گے یا وہ اس پر تہمت لگائے تو تم اسے کوڑے مارو گے؟ میں ضرور یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کروں گا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو اس شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہوگئے اتنے میں لعان کی آیت نازل ہوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو بلایا اور اس پر یہ آیات تلاوت فرمائیں پس اس کے بعد وہ شخص آیا اور اس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان لعان کرنے کا فیصلہ فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ یہ عورت کالا سکڑا ہوا بچہ لائے پس وہ عورت کالا سکڑا ہوا بچہ ہی لائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29717]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29717، ترقيم محمد عوامة 28462)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29717 in Urdu