مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
39. في الرجل يوجد مع امرأة في ثوب
اس آدمی کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا
ترقیم عوامۃ: 28919 ترقیم الشثری: -- 30212
٣٠٢١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن القاسم عن ابيه قال: اتي عبد الله برجل وجد مع امراة في ثوب، قال: فضربهما اربعين اربعين قال: فخرجوا إلى عمر (فاستعدوا) (١) عليه، فلقي عمر عبد الله، فقال: قوم استعدوا عليك في كذا وكذا، (قال) (٢) : فاخبره بالقصة فقال لعبد الله: كذلك (ترى) (٣) ؟ قال: نعم، ⦗٣٨٨⦘ (قالوا) (٤) : جئنا نستعديه فإذا هو يستفتيه (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فاستعدا).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [هـ]: (فا)، وفي [ط]: (نرى).
(٤) في [ط، هـ]: (قال).
(٥) مختلف في اتصاله، لاختلافهم في سماع عبد الرحمن بن عبد اللَّه بن مسعود من أبيه، فأثبته الثوري وشريك وابن المديني، ونفاه يحيى القطان والعجلي، واختلف النقل عن ابن معين.
حضرت قاسم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس ایک آدمی لایا گیا جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا تھا۔ تو آپ نے ان دونوں کو چالیس چالیس کوڑے لگائے۔ راوی کہتے ہیں! پھر وہ لوگ حضرت عمر کے پاس گئے حضرت عبداللہ کے خلاف مدد مانگنے کے لیے۔ حضرت عمر حضرت عبداللہ بن مسعود سے ملے اور فرمایا: کچھ لوگ تمہارے خلاف اس معاملہ میں مدد مانگ رہے ہیں تو آپ نے ان کو واقعہ کی اطلاع دی۔ تو آپ یہ سن کر حضرت عبداللہ سے فرمانے لگے! اس میں تمہاری ایسی رائے ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! وہ لوگ کہنے لگے: ہم تو ان سے مدد مانگنے آئے تھے وہ تو خود ان سے فتویٰ پوچھ رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30212]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30212، ترقيم محمد عوامة 28919)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30212 in Urdu