مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
39. في الرجل يوجد مع امرأة في ثوب
اس آدمی کا بیان جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا
ترقیم عوامۃ: 28919 ترقیم الشثری: -- 30212
٣٠٢١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن القاسم عن ابيه قال: اتي عبد الله برجل وجد مع امراة في ثوب، قال: فضربهما اربعين اربعين قال: فخرجوا إلى عمر (فاستعدوا) (١) عليه، فلقي عمر عبد الله، فقال: قوم استعدوا عليك في كذا وكذا، (قال) (٢) : فاخبره بالقصة فقال لعبد الله: كذلك (ترى) (٣) ؟ قال: نعم، ⦗٣٨٨⦘ (قالوا) (٤) : جئنا نستعديه فإذا هو يستفتيه (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فاستعدا).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [هـ]: (فا)، وفي [ط]: (نرى).
(٤) في [ط، هـ]: (قال).
(٥) مختلف في اتصاله، لاختلافهم في سماع عبد الرحمن بن عبد اللَّه بن مسعود من أبيه، فأثبته الثوري وشريك وابن المديني، ونفاه يحيى القطان والعجلي، واختلف النقل عن ابن معين.
حضرت قاسم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس ایک آدمی لایا گیا جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا تھا۔ تو آپ نے ان دونوں کو چالیس چالیس کوڑے لگائے۔ راوی کہتے ہیں! پھر وہ لوگ حضرت عمر کے پاس گئے حضرت عبداللہ کے خلاف مدد مانگنے کے لیے۔ حضرت عمر حضرت عبداللہ بن مسعود سے ملے اور فرمایا: کچھ لوگ تمہارے خلاف اس معاملہ میں مدد مانگ رہے ہیں تو آپ نے ان کو واقعہ کی اطلاع دی۔ تو آپ یہ سن کر حضرت عبداللہ سے فرمانے لگے! اس میں تمہاری ایسی رائے ہے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! وہ لوگ کہنے لگے: ہم تو ان سے مدد مانگنے آئے تھے وہ تو خود ان سے فتویٰ پوچھ رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30212]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30212، ترقيم محمد عوامة 28919)
ترقیم عوامۃ: 28920 ترقیم الشثری: -- 30213
٣٠٢١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم عن جعفر عن ابيه عن علي قال: إذا وجد الرجل مع المراة جلد منهما مائة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو جعفر لم يدرك عليًا.
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب آدمی عورت کے ساتھ پایا جائے تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30213، ترقيم محمد عوامة 28920)
ترقیم عوامۃ: 28921 ترقیم الشثری: -- 30214
٣٠٢١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن سلمة عن الحسن العرني عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ان رجلا كان له عسيف، (فوجده) (١) مع امراته (٢) في لحاف، فضربه (عمر) (٣) اربعين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (فوجد).
(٢) في [هـ]: زيادة (رجلًا).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) صحيح.
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ کسی آدمی کا ایک خدمت گار تھا پس اس شخص نے اسے اپنی بیوی کے ساتھ بستر میں پایا تو حضرت عمر نے اسے چالیس کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30214]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30214، ترقيم محمد عوامة 28921)
ترقیم عوامۃ: 28922 ترقیم الشثری: -- 30215
٣٠٢١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن سويد بن نجيح عن ظبيان بن عمارة قال: اتي علي برجل وامراة فقال رجل: إنا وجدناهما في لحاف واحد، وعندهما خمر وريحان، (قال) (١) : فقال علي: (مريبان) (٢) خبيثان، فجلدهما، ولم يذكر حدا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (مرئيان).
(٣) مجهول؛ لجهالة ظبيان بن عمارة.
حضرت ظبیان بن عمارہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مرد اور عورت لائے گئے اور ایک آدمی کہنے لگا: بیشک ہم نے ان دونوں کو ایک ہی بستر میں پایا ہے اور ان کے پاس شراب اور ناز بو کی خوشبو بھی موجود تھی اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دونوں خبیث مشکوک ہیں، پھر آپ نے ان دونوں کو کوڑے مارے اور سزا ذکر نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30215]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30215، ترقيم محمد عوامة 28922)
ترقیم عوامۃ: 28923 ترقیم الشثری: -- 30216
٣٠٢١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن جرير بن حازم عن الحسن ⦗٣٨٩⦘ قال: (تجز) (١) رؤوسهما ويجلدان، فذكر (جلدا) (٢) لا احفظه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يحرز).
(٢) سقط من: [جـ].
حضرت جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے سر توڑے جائیں گے اور کوڑے مارے جائیں گے پس انہوں نے کوڑوں کی تعداد ذکر کی میں اس کو یاد نہ رکھ سکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30216]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30216، ترقيم محمد عوامة 28923)