مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
83. في (الرجل) يؤتى به (فيقال): أسرقت؟ قتل: لا
اس چور کے بیان میں جس کو پکڑ کر لایا گیا اور اس سے یوں کہا گیا: کیا تو نے چوری کی ہے؟ کہہ دے: نہیں
ترقیم عوامۃ: 29174 ترقیم الشثری: -- 30486
٣٠٤٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ابن عون قال: حدثني مسكين رجل من اهلي قال: شهدت عليا اتي برجل وامراة وجدا في خربة فقال له علي: اقربتها؟ فجعل اصحاب علي يقولون له: (قل) (١) : لا، فقال: لا، فخلى سبيله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قال).
(٢) مجهول؛ لجهالة مسكين.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت مسکین نے جو میرے گھر کے ایک فرد ہیں، مجھے بیان کیا کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا کہ ایک آدمی اور عورت کو لایا گیا جو دونوں ویران جگہ میں پائے گئے تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے پوچھا: کیا تو اس عورت کے قریب ہوا تھا؟ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہمنشینوں نے کہا: کہہ دے: نہیں اس آدمی نے کہا نہیں تو آپ نے اسے چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30486]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30486، ترقيم محمد عوامة 29174)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30486 in Urdu