مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
100. ما جاء في الضرب (في) الحد
ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 29266 ترقیم الشثری: -- 30581
٣٠٥٨١ - حدثنا (ابو) (١) بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن عاصم عن ابي عثمان قال: اتي عمر برجل في حد، فاتي بسوط فقال: اريد الين من هذا، فاتي بسوط فيه لين فقال: اريد اشد من هذا، فاتي بسوط بين السوطين فقال: اضرب ولا يرى إبطك، واعط كل عضو حقه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبي).
(٢) صحيح.
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس کسی سزا کے معاملے میں ایک آدمی لایا گیا اور کو ڑا بھی لایا گیا۔ آپ نے فرمایا: میں اس سے نرم خوچاہتا ہوں تو ایک کوڑا لایا گیا جس میں نرم خوئی تھی آپ نے فرمایا: میں اس سے زیادہ سخت چاہتا ہوں تو ان دونوں کوڑوں کے درمیان ایک کوڑا لایا گیا۔ آپ نے فرمایا: تو مار اور تیری بغل دکھائی مت دے اور تو ہر عضو کو اس کا حق عطا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30581، ترقيم محمد عوامة 29266)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30581 in Urdu