🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. في الرجل يبيع امرأته، أو يبيع الحر ابنته
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو بیچ دے یا آزاد شخص اپنی بیٹی کو بیچ دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29299 ترقیم الشثری: -- 30615
٣٠٦١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني معمر عن ابن شهاب في رجل باع ابنته فوقع المبتاع عليها، فقال ابوها: حملني على بيعها الحاجة، قال: يجلدان الاب وابنته مائة مائة (١) إن كانت قد بلغت، ويرد إلى المبتاع الثمن، وعلى المبتاع صداقها بما اصاب منها، ثم يغرم (له) (٢) الاب الصداق، إلا ان يكون المبتاع قد علم انها حرة فعليه الصداق، ولا يغرمه الاب له، ويجلد مائة (و) (٣) إن كانت جارية لا (تعقل) (٤) فعلى الاب النكال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: زيادة (و).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ك]: (نعرقل).

حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیٹی کو فروخت کردیا تھا پس خریدنے والے نے اس سے صحبت کرلی۔ اس لڑکی کا والد کہنے لگا: ضرورت نے مجھے اس کے فروخت کرنے پر ابھارا آپ نے فرمایا: ان دونوں کو سو سو کوڑے مارے جائیں گے، اس باپ کو اور اس کی بیٹی کو اگر وہ لڑکی بالغ ہو، اور قیمت خریدنے والے کو واپس کی جائے گی، اور خریدنے والے پر اس لڑکی کا مہر لازم ہوگا بسبب اس سے وطی کرنے کے پھر وہ باپ مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا مگر یہ کہ خریدنے والے کو یہ معلوم ہو کہ وہ آزاد تھی تو اس پر مہر لازم ہوگا اور وہ باپ اس مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار نہیں ہوگا اور اسے سو کوڑے مارے جائیں گے، اور اگر وہ چھوٹی بچی عقلمند نہ ہو تو باپ پر عبرتناک سزا جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30615]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30615، ترقيم محمد عوامة 29299)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30615 in Urdu