مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
118. في الزاني كم مرة (يرد) وما يصنع به بعد إقراره؟
زانی کے بیان میں: اس کو کتنی مرتبہ لوٹایا جائے گا؟ اور اس کے اقرار کر لینے کے بعد اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 29371 ترقیم الشثری: -- 30692
٣٠٦٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد الله عن ابن عباس قال: قال عمر: قد خشيت ان يطول بالناس زمان حتى يقول القائل: ما نجد الرجم في كتاب الله فيضلوا بترك فريضة انزلها الله، الا وإن الرجم حق إذا احصن (الرجل) (١) (او) (٢) قامت البينة او كان حمل او اعتراف وقد قراتها: ⦗٤٩٤⦘"الشيخ والشيخة (إذا زنيا) (٣) فارجموهما البتة"، رجم رسول الله ﷺ، ورجمنا بعده (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (و).
(٣) سقطت من: [جـ، ك].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٣٥)، ومسلم (١٦٩١).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: مجھے ڈر ہے کہ لوگوں پر لمبازمانہ گزرے گا یہاں تک کہ کہنے والا کہے گا: ہم تو رجم کے حکم کو کتاب اللہ میں نہیں پاتے! سو وہ گمراہ ہوں گے ایک فریضہ کو چھوڑنے کی وجہ سے جس کا حکم اللہ نے نازل کیا ہے خبردار! رجم کا حکم برحق ہے جب آدمی شادی شدہ ہو یا بینہ قائم ہوجائے یا حاملہ ہو یا اعتراف کیا ہو اور تحقیق میں نے اس کی تلاوت کی ہے ترجمہ:۔ شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت جب دونوں زنا کریں تو تم ان کو لازمی طور پر سنگسار کرو۔ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ہم نے سنگسار کیا ہے حضرت سفیان سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنگسار کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30692]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30692، ترقيم محمد عوامة 29371)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30692 in Urdu