🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. في الزاني كم مرة (يرد) وما يصنع به بعد إقراره؟
زانی کے بیان میں: اس کو کتنی مرتبہ لوٹایا جائے گا؟ اور اس کے اقرار کر لینے کے بعد اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29373 ترقیم الشثری: -- 30696
٣٠٦٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب ان ماعز بن مالك اتى ابا بكر فاخبره انه زنى، فقال له ابو بكر: (ذكرت هذا لاحد غيري؟ قال: لا، قال ابو بكر) (١) : استتر يستر الله، وتب إلى الله فإن الناس يغيرون، ولا يعيرون، والله يقبل التوبة عن عباده فلم تقر نفسه حتى اتى عمر فذكر مثل ما ذكر لابي بكر، فقال له عمر مثل ما قال له ابو بكر، فلم تقر نفسه حتى اتى رسول الله ﷺ فاخبره انه قد زنى، فاعرض عنه حتى قال (له) (٢) ذلك مرارا، فلما اكثر بعث إلى قومه فقال لهم:"هل اشتكى؟ ابه جنة؟" فقالوا: لا والله يا رسول الله إنه (صحيح) (٣) قال:"ابكر ام ثيب؟" (قالوا: ⦗٤٩٥⦘ بل ثيب) (٤) ، فامر به فرجم (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ح، ط، هـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [هـ]: (لصحيح).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي، أخرجه مالك ٢/ ٨٢٠، وعبد الرزاق (١٣٣٤٢)، والبيهقي ٨/ ٢٢٨، وأخرجه من طريق ابن المسيب عن أبي هريرة البخاري (٦٨١٥)، ومسلم (١٦٩١).

حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ماعز بن مالک حضرت ابوبکر کے پاس آئے اور انہیں اطلاع دی کہ میں نے زنا کیا ہے تو حضرت ابوبکر نے ان سے فرمایا: کیا تم نے اس بات کو میرے علاوہ کسی سے ذکر کیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں حضرت ابوبکر نے ان سے فرمایا: تم اللہ کی ستر پوشی کی وجہ سے اپنا عیب چھپاؤ اور اللہ سے توبہ کرو بیشک لوگ عار دلائے جاتے ہیں لیکن غیرت نہیں کھاتے کریں گے اور اللہ رب العزت اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے۔ پس ان کے نفس کو قرار نہیں آیا یہاں تک کہ وہ حضرت عمر کے سامنے ذکر کی تھی حضرت عمر نے بھی ان کو وہی جواب دیا جو حضرت ابوبکر نے دیا تھا۔ ان کے نفس کو قرار نہیں آیا یہاں تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع دی کہ بیشک میں نے زنا کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے اعراض کیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے کئی مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کہا جب بہت زیادہ ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی قوم کی طرف ایک قاصد بھیجا اور ان سے کہا: کیا یہ بیمار ہے؟ یا اس کو جنون لاحق ہے؟ انہوں نے عرض کی: نہیں، اللہ کی قسم! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! بیشک یہ بالکل صحیح ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا! غیر شادی شدہ ہے یا شادی شدہ؟ انہوں نے کہا: بلکہ شادی شدہ ہے۔ سو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے ان کو سنگسار کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30696]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30696، ترقيم محمد عوامة 29373)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30696 in Urdu