مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
137. في التعزير: كم هو؟ وكم يبلغ به؟
تعزیر کا بیان کتنی سزا ہوگی؟ اور کتنی حد تک پہنچائے جا سکتے ہیں؟
ترقیم عوامۃ: 29477 ترقیم الشثری: -- 30804
٣٠٨٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن طلحة بن يحيى قال: كنت جالسا عند عمر بن عبد العزيز فجاءه رجل فساله الفريضة، فلم يفرض له، فقال: هو كافر بالله إن لم يفرض له، قال: فضربه ما بين العشرة إلى الخمسة عشر.
حضرت طلحہ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس بیٹھا ہوتا تھا کہ آپ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے آپ سے روزینہ مقرر کرنے کا سوال کیا آپ نے اس کے لیے حصہ مقرر نہیں کیا تو وہ کہنے لگا: وہ اللہ کے ساتھ کفر کرنے والا ہے اگر وہ حصہ مقرر نہ کرے! راوی کہتے ہیں! پس آپ نے اسے دس سے پندرہ کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30804]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30804، ترقيم محمد عوامة 29477)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30804 in Urdu