مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
151. في القوم ينقب عليهم فيستغيثون فيجدون قوما يسرقونه فيؤخذون (معهم) (بعض المتاع)
ان لوگوں کے بیان میں جن پر نقب لگائی گئی سو انہوں نے مدد کے لیے پکارا تو انہوں نے ایسے لوگوں کو پایا جنہوں نے چوری کی پس ان کو پکڑ لیا گیا درانحالیکہ کچھ کے پاس وہ سامان تھا
ترقیم عوامۃ: 29523 ترقیم الشثری: -- 30854
٣٠٨٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني معمر (عن خصيف) (١) قال: فقد قوم متاعا لهم من بيتهم، فراوا نقبا في البيت فخرجوا ينظرون فإذا رجلان يسعيان، فادركوا احدهما معه متاعهم، وافلتهم الآخر، قال: ⦗٢٥⦘ (فاتينا) (٢) به فقال: لم اسرق شيئا، وإنما استاجرني هذا الذي افلت (و) (٣) دفع إلي هذا المتاع لاحمله له، لا ادري من اين جاء به؟ قال خصيف: فكتب به إلى عمر بن عبد العزيز فكتب ان (ينكله) (٤) (ويخلده) (٥) السجن، ولا يقطعه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ب، ط]: (فأتيا).
(٣) بياض في: [جـ].
(٤) في [ط، هـ]: (ينكل).
(٥) في [ك]: (أو يخلده).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت خصیف نے ارشاد فرمایا: کچھ لوگوں نے اپنا کچھ سامان گھر سے گم پایا انہوں نے گھر میں نقب لگی دیکھی، تو وہ دیکھنے کے لیے نکلے، دو آدمیوں کو چلتے ہوئے دیکھا، انہوں نے ان میں سے ایک کو پکڑ لیا جس کے پاس سامان تھا اور دوسرا ان سے جان چھڑا کر بھاگ گیا۔ وہ لوگ اسے لے آئے، وہ کہنے لگا: میں نے کوئی چیز چوری نہیں کی، مجھے تو اس شخص نے اجرت پر رکھا تھا جو بھاگ گیا اور اس نے یہ سامان میرے حوالہ کیا تھا تاکہ میں اس کو اٹھا لوں۔ میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں سے لایا تھا؟ حضرت خصیف نے فرمایا: اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا: آپ نے جواب لکھا: اس کو سخت سزا دی جائے گی اور اس کو جیل میں ڈال دیا جائے گا اور اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30854، ترقيم محمد عوامة 29523)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30854 in Urdu