مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
164. في الرجل يزني بالصبية، ما عليه؟
اس شخص کے بیان میں جو چھوٹی بچی سے زنا کرے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29574 ترقیم الشثری: -- 30911
٣٠٩١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الحسن قال: إذا زنى الرجل بالصبية جلد، ولم يرجم، وليس على الصبية شيء، وإذا زنى غلام بامراة جلدت ولم ترجم، وعلى الغلام تعزير.
حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب آدمی چھوٹی بچی سے زنا کرے تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اسے سنگسار نہیں کیا جائے گا اور اس بچی پر کچھ لازم نہیں ہوگا اور جب کوئی بچہ کسی عورت سے زنا کرے تو اس عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس عورت کو سنگسار نہیں کیا جائے گا اور اس بچہ پر شرعی حد سے کم سزا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30911، ترقيم محمد عوامة 29574)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30911 in Urdu