مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
167. في المرتد عن الإسلام، ما عليه؟
اسلام سے مرتد ہونے کے بیان میں اس شخص پر کیا سزا لاگو ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 29588 ترقیم الشثری: -- 30925
٣٠٩٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن محمد بن عبد الرحمن عن ابيه قال: لما قدم على عمر فتح تستر -وتستر من ارض البصرة- سالهم: هل من مغربة، قالوا: رجل من المسلمين لحق بالمشركين فاخذناه، قال: ما صنعتم به؟ قالوا: قتلناه، قال: افلا ادخلتموه بيتا، واغلقتم عليه بابا، واطعمتموه كل يوم رغيفا ثم (استتبتموه) (١) ثلاثا، فإن تاب وإلا قتلتموه، ثم قال: اللهم لم اشهد، ولم آمر (ولم) (٢) ارض إذ بلغني، او قال: حين بلغني (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (استبتموه)، وفي [أ، هـ]: (استمتموه).
(٢) بياض في: [جـ].
(٣) ضعيف؛ محمد هو ابن أبي ليلى، سيئ الحفظ.
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر کے پاس تستر کے فتح ہونے کی خبر آئی۔ تستر بصرہ کے ایک علاقہ کا نام ہے۔ تو آپ نے ان لوگوں سے پوچھا: کیا کوئی اور دور دراز کی خبر ہے؟ ان لوگوں نے کہا: مسلمانوں کا ایک آدمی مشرکین سے مل گیا تھا تو ہم نے اس کو پکڑ لیا۔ آپ نے پوچھا: تم نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ انہوں نے کہا: ہم نے اسے قتل کردیا تھا۔ آپ نے فرمایا: تم نے اسے گھر میں داخل کیوں نہیں کیا اور تم اس پر دروازہ بند کردیتے اور تم اس کو ہر روز ایک چپاتی کھلا دیتے پھر تم اس سے تین مرتبہ توبہ طلب کرتے، پس اگر وہ توبہ کرلیتا تو ٹھیک ورنہ تم اس کو قتل کردیتے! پھر آپ نے فرمایا: اے اللہ! میں حاضر نہیں تھا اور نہ میں نے حکم دیا اور نہ میں راضی ہوا جب مجھے خبر پہنچی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30925، ترقيم محمد عوامة 29588)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30925 in Urdu