مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
169. في الزنادقة: ما حدهم؟
ملحد اور گمراہوں کا بیان، ان کی سزا کیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 29611 ترقیم الشثری: -- 30948
٣٠٩٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الرحمن ابن عبيد عن ابيه قال: كان اناس ياخذون العطاء والرزق ويصلون مع الناس، كانوا يعبدون الاصنام في السر، فاتى بهم علي بن ابي طالب فوضعهم في المسجد، او قال في السجن، ثم قال: يا ايها الناس ما ترون في قوم كانوا ياخذون (معكم) (١) العطاء والرزق ويعبدون هذه الاصنام؟ قال الناس: اقتلهم، قال: لا، ولكني اصنع بهم كما صنع بابينا إبراهيم صلوات الله عليه فحرقهم بالنار (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ عبيد لم يدرك عليًا.
حضرت عبدالرحمن بن عبید فرماتے ہیں کہ حضرت عبید نے فرمایا: کچھ لوگ تھے جو سالانہ اور ماہانہ وظیفہ لے تَ تھے اور لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور وہ پوشیدگی میں بتوں کی بھی پوجا کرتے تھے تو ان لوگوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا تو انہوں نے ان کو مسجد میں یا جیل میں ڈال دیا۔ پھر فرمایا: اے لوگو! تمہاری کیا رائے ہے ان لوگوں کے بارے میں جو تمہارے ساتھ سالانہ اور ماہانہ وظیفہ لیتے ہیں اور ان بتوں کو بھی پوجتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: آپ ان کو قتل کردو۔ آپ نے فرمایا: نہیں، لیکن میں ان کے ساتھ ایسا معاملہ کروں گا جو ہمارے والد حضرت ابراہیم کے ساتھ کیا گیا۔ سو آپ نے ان کو آگ میں جلا ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30948]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30948، ترقيم محمد عوامة 29611)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30948 in Urdu