🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29702 ترقیم الشثری: -- 31046
٣١٠٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون (اخبرنا) (١) محمد بن إسحاق عن ابي جعفر محمد بن علي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (عن).
(٢) مرسل، منقطع حكمًا؛ أبو جعفر تابعي، وابن إسحاق مدلس.

امام ابو جعفر محمد بن علی رضی اللہ عنہ، سعید بن المسیب اور حضرت مجاہد یہ سب حضرات فرماتے ہیں کہ حمل بن مالک بن النابغۃ کی دو بیویوں نے ایک دوسرے سے غیرت کھائی، تو ان میں سے ایک نے خیمہ کی لکڑی اٹھا کر اس زور سے ماری کہ دوسری عورت نے مردہ بچہ جنا اور خود بھی مرگئی، پس یہ معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیت کا بوجھ قاتلہ عورت کے خاندان والوں پر ڈالنے کا فیصلہ فرمایا۔ اور مردہ بچہ کی دیت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تو قاتلہ عورت کا باپ یا چچا کہنے لگا: کیا ہم اس کی دیت ادا کریں جس نے نہ کھایا ہے نہ کچھ پیا ہے نہ رویا ہے اور نہ ہی چلّایا ہے، اور اس قسم کا خون رائیگاں جاتا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ شخص تو شاعر وہ جیسا کلام کرتا ہے، جی ہاں! مردہ بچہ کی دیت غلام یا باندی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31046، ترقيم محمد عوامة 29702)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31046 in Urdu