🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29706 ترقیم الشثری: -- 31053
٣١٠٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن حنش بن المعتمر قال: حفرت زبية باليمن للاسد، فوقع (فيها) (١) الاسد، فاصبح الناس يتدافعون على راس البئر، فوقع فيها رجل (فتعلق) (٢) برجل، ثم تعلق الآخر بآخر، فهوى فيها اربعة فهلكوا (٣) جميعا، فلم يدر الناس كيف يصنعون؟ فجاء ⦗٨٤⦘ علي ﵀ فقال: إن (شئتم) (٤) قضيت بينكم بقضاء يكون (حاجزا) (٥) بينكم حتى تاتوا النبي ﷺ (٦) قال: فإني اجعل الدية على من (حضر) (٧) راس البئر، فجعل للاول الذي هو في البئر ربع الدية، وللثاني ثلث الدية، وللثالث نصف الدية، وللرابع الدية كاملة، قال: فتراضوا على ذلك حتى اتوا النبي ﷺ فاخبروه بقضاء علي فاجاز القضاء (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بها).
(٢) في [ط]: (علق).
(٣) في [هـ]: زيادة (فيها).
(٤) في [جـ، ك]: (شئت).
(٥) في [ط، هـ]: (جائزًا).
(٦) في [أ، ب، ط]: ﵇.
(٧) في [أ، هـ]: (حفر).
(٨) ضعيف يحتمل الانقطاع؛ حنش بن المعتمر ضعيف، وحنش لم يحضر هذه الواقعة، فقد رواها عن علي هكذا، أخرجه أحمد (٥٧٣)، والطيالسي (١١٤)، وابن أبي عاصم في الديات (٩٤)، والبزار (٧٣٢)، والطحاوي في شرح المشكل ٥/ ٤٤٨، ووكيع في أخبار القضاة ١/ ٩٥، والبيهقي ٨/ ١١١.

حضرت حنش بن المعتمر فرماتے ہیں کہ یمن میں شیر کو قید کرنے کے لئے ایک گڑھا کھودا گیا، تو شیر اس میں گرگیا، پھر لوگوں نے کنویں کے سر پر ایک دوسرے کو دھکا دینا شروع کردیا۔ پس کنویں میں ایک آدمی گرنے لگا تو اس نے دوسرے آدمی کو پکڑ لیا پھر دوسرے نے تیسرے کو پکڑ لیا اس طرح چار آدمی کنویں میں گرگئے اور سب ہلاک ہوگئے، پس لوگ نہیں جانتے تھے کہ وہ اب کیا کریں؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمانے لگے اگر تم چاہو تو میں تمہارے درمیان ایک فیصلہ کرتا ہوں جو تمہارے درمیان رکاوٹ ہوگا یہاں تک کہ تم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ، اور کہا کہ دیت ان لوگوں پر ڈالتا ہوں جو کنویں کے منہ کے ارد گرد تھے، پس پہلا شخص جو کنویں میں گرا تھا اسے دیت کا چوتھائی حصہ ملے گا اور دوسرے کو دیت کا تیسرا حصہ ملے گا اور تیسرے کو دیت کا آدھا حصّہ ملے گا اور چوتھے شخص کو کامل دیت ملے گی، حضرت حنش بن المعتمر فرماتے ہیں کہ سب لوگ اس فیصلہ پر رضا مند ہوگئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فیصلہ کے متعلق بتلایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس فیصلہ کو نافذ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31053، ترقيم محمد عوامة 29706)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31053 in Urdu