مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب
مختلف مواقع کی منقول دعائوں کا بیان
ترقیم عوامۃ: 29734 ترقیم الشثری: -- 31082
٣١٠٨٢ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابو معاوية عن عاصم الاحول عن ابي عثمان وعبد الله بن الحارث عن زيد بن ارقم قال: لا اقول لكم إلا ما كان رسول الله ﷺ يقول:"اللهم إني اعوذ بك من العجز والكسل، ( (والبخل والجبن) (٢) والهرم وعذاب القبر) (٣) ، اللهم آت نفسي تقواها، انت وليها ومولاها، انت خير من زكاها، اللهم اني اعوذ بك من علم لا ينفع، ونفس لا تشبع، وقلب لا يخشع، ودعاء لا يستجاب" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك].
(٢) في [أ، ب]: (والجبن والبخل).
(٣) بياض في: [جـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه من طريق المؤلف: مسلم (٢٧٢٢)، وابن أبي عاصم في السنة (٣٢٠)، والطبراني (٥٠٨٥)، كما أخرجه أحمد (١٩٣٠٨).
حضرت عبد اللہ بن الحارث فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن أرقم ایک مرتبہ فرمانے لگے: میں تمہارے لیے وہی دعا کہتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجز آنے سے، اور سستی سے، کنجوسی سے اور بزدلی سے، بڑھاپے سے اور قبر کے عذاب سے، اے اللہ! تو میرے نفس کو متقی بنا دے تو ہی اس کا سرپرست اور آقا ہے، تو بہتر پاکیزہ بنانے والا ہے، اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو سکے، اور ایسے دل سے جو ڈرتانہ ہو، اور ایسی دعا سے جو قبول نہ کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31082، ترقيم محمد عوامة 29734)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31082 in Urdu