🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. الرجل يخاف السلطان ما يدعو؟
جو شخص بادشاہ سے ڈرتا ہو وہ کیا دعا کرے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29788 ترقیم الشثری: -- 31137
٣١١٣٧ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن عامر قال: كنت جالسا مع زياد بن ابي سفيان فاتي برجل يحمل، ما (نشك) (١) في قتله، قال: فرايته حرك شفتيه بشيء ما ندري ما هو، (قال) (٢) : فخلى سبيله فاقبل إليه بعض القوم فقال: لقد جيء بك وما نشك في قتلك، فرايتك حركت (شفتيك) (٣) بشيء ما ندري ما هو، فخلى سبيلك قال: قلت: اللهم رب إبراهيم، ورب إسحاق، ورب يعقوب، ورب جبريل وميكائيل وإسرافيل، ومنزل التوراة والإنجيل والزبور والقرآن العظيم، ادرا عني شر زياد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أشك).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [ط]: (شفتك).

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ میں زیاد بن ابی سفیان کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی کو گھسیٹتے ہوئے لایا گیا، ہمیں اس کے قتل ہونے میں کوئی شک نہیں تھا، عامر فرماتے ہیں: میں نے اس کو دیکھا اس کے ہونٹ ہلکی سی حرکت کر رہے ہیں میں نہیں جانتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، عامر کہتے ہیں پس زیاد نے اس کو آزاد کردیا، پس لوگوں میں ایک آدمی اس کی طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا: تحقیق تجھے لایا گیا تھا اور ہمیں تیرے قتل ہونے میں کوئی شک نہیں تھا پس میں نے تجھے دیکھا کہ کسی چیز کی وجہ سے تیرے ہونٹ حرکت کر رہے تھے ہم نہیں جانتے کہ وہ کیا ہے؟ آدمی نے کہا پھر زیاد نے تجھے آزاد کردیا! وہ شخص کہنے لگا! میں نے یہ دعا پڑھی تھی: اے اللہ! ابراہیم کے پالنے والے اور اسحاق کے پالنے والے اور یعقوب کے پالنے والے، اور جبرائیل اور میکائیل اور اسرافیل کے رب، اور تورات، انجیل، زبور اور قرآن عظما کے نازل کرنے والے، مجھ سے زیاد کے شر کو دور فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31137، ترقيم محمد عوامة 29788)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31137 in Urdu