🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. الرجل يخاف السلطان ما يدعو؟
جو شخص بادشاہ سے ڈرتا ہو وہ کیا دعا کرے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29789 ترقیم الشثری: -- 31138
٣١١٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن ابي بكر بن حفص عن الحسن بن الحسن ان عبد الله بن جعفر زوج ابنته فخلا بها، فقال: إذا نزل بك الموت او امر من امور الدنيا (فظيع) (١) فاستقبليه بان تقولي: لا إله إلا الله الحليم الكريم، سبحان الله رب العرش العظيم، الحمد لله رب العالمين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فضع).
(٢) حسن؛ الحسن بن الحسن صدوق.

حضرت حسن بن حسن فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن جعفر نے اپنی بیٹی کی شادی کی تو اس کو تنہائی میں لے جا کر یہ نصیحت فرمائی: جب بھی تجھے موت آئے یا دنیا کے کاموں سے کوئی بُرا کام پیش آجائے، پس تو ان الفاظ کے ساتھ اس کا استقبال کر، کوئی معبود نیں ے ہے سوائے اس اللہ کے جو کہ حکمت والا اور سخی ہے، اللہ جو کہ عرش عظیم کا رب ہے، ہر عیب سے پاک ہے، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ حضرت حسن بن حسن فرماتے ہیں: پس حجاج کو میری طرف بھیجا گیا، تو میں نے ان کلمات کو ادا کیا: پھر جب میں اس کے سامنے کھڑا ہوا وہ کہنے لگا: تحقیق مجھے تیری طرف بھیجا گیا تھا اور میں چاہ رہا تھا کہ میں تیری گردن اڑا دوں، اور اب تو اور تیرے اہل خانہ میں سے کوئی بھی ہو وہ میرے لیے بہت معزز ہوگیا ہے تو مجھ سے اپنی ضرورت کے مطابق مانگ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31138، ترقيم محمد عوامة 29789)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31138 in Urdu