🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. ما يدعى به في الاستسقاء؟
استسقاء میں کیا دعا مانگی جائے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29835 ترقیم الشثری: -- 31186
٣١١٨٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن سالم بن ابي الجعد عن شرحبيل بن السمط قال: قلنا لكعب بن مرة: يا كعب، حدثنا عن رسول الله ﷺ قال: كنا عند رسول الله ﷺ فجاءه رجل، فقال: يا رسول الله، استسق الله لمضر قال: فرفع رسول الله ﷺ (يديه) (١) فقال: اللهم اسقنا غيثا مريعا مريئا عاجلا غير (رائث) (٢) ، نافعا غير ضار"، قال: فما جمعوا حتى (اجيبوا) (٣) ، فاتوه فشكوا إليه (المطر) (٤) فقالوا: يا رسول الله، (قد) (٥) تهدمت البيوت فقال (رسول الله ﷺ بيده) (٦) :"اللهم حوالينا ولا علينا"، قال: فجعل السحاب (يتقطع) (٧) يمينا وشمالا (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ز]: (راث).
(٣) في [س]: (أحيوا).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٦) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٧) في [ط، هـ]: (ينقطع).
(٨) منقطع حكمًا؛ سالم بن أبي الجعد مدلس، أخرجه أحمد (١٨٠٦٦)، وابن ماجه (١٢٦٩)، والحاكم ١/ ٣٢٨، والطيالسي (١١٩٩)، وعبد بن حميد (٣٧٢)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٤٠٨)، والطحاوي ١/ ٣٢٣، وابن قانع ٢/ ٣٨٠، والطبراني ٢٠/ (٧٥٥)، والبيهقي ٣/ ٣٥٥.

حضرت شرحبیل بن السِّمط فرماتے ہیں: ہم نے حضرت کعب بن مرّہ سے کہا: آپ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کریں؟ پس وہ فرمانے لگے: ہم ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قبیلہ مضر والوں کے لیے پانی کی دعا فرمائیے، حضرت کعب فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کے لیے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور دعا فرمائی: اے اللہ! ہمں ا سیراب کر دے ایسی بارش سے جو زمین کو سبز و شاداب کر دے، نفع بخش ہو، جلد آئے نہ کہ دیر سے، فائدہ پہنچانے والی ہو نہ کہ نقصان پہنچانے والی ہو، حضرت کعب فرماتے ہیں: لوگوں نے ابھی ایک جمعہ بھی نہیں گزارا تھا یہاں تک کہ اتنی بارش ہوئی کہ زمین سرسبز و شاداب ہوگئی، پس لوگ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے بارش کی شکایت کرنے لگے، پس لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! تحقیق گھر گرنے لگے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر دعا فرمائی: اے اللہ! ہمارے ارد گرد بارش نازل فرما اور ہم پر مت نازل کر، حضرت کعب فرماتے ہیں: کہ یکایک بادل دائیں اور بائیں چَھٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31186، ترقيم محمد عوامة 29835)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31186 in Urdu