🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. ما يقال: في دبر الصلوات؟
نماز کے بعد جو کلمات کہے جاتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29870 ترقیم الشثری: -- 31224
٣١٢٢٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن المسيب بن رافع عن وراد مولى المغيرة قال: كتب معاوية إلى المغيرة بن شعبة: اي شيء كان رسول الله ﷺ يقول إذا سلم في الصلاة؟ قال: فاملاها علي المغيرة قال: فكتبت بها إلى معاوية ان رسول الله ﷺ كان يقول إذا سلم:"لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، اللهم لا مانع لما اعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٣٠)، ومسلم (٥٩٣).
حضرت وراد جو کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں: حضرت معاویہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو خط لکھا اور پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے سلام پھیرنے کے بعد کون سے کلمات فرماتے تھے؟ حضرت وراد کہتے ہیں کہ حضرت مغیرہ نے وہ کلمات مجھے لکھوا دیے، اور وہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے یہ کلمات لکھ کر حضرت معاویہ کے پاس بھیج دیے، یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سلام پھیرتے تھے تو فرماتے: ”نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللہ کے، جو کہ تنہا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس کا ہی ملک ہے اور اسی کے لیے تعریفیں ہیں۔ اور وہ ہر چیزپر قدرت رکھنے والا ہے، اے اللہ! جس کو تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں، اور جس سے تو روک لے اس کو کوئی دینے والا نہیں، اور کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31224، ترقيم محمد عوامة 29870)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31224 in Urdu