🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. الدعاء بلا نية ولا عمل
بغیر نیت اور عمل کے دعا کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29880 ترقیم الشثری: -- 31236
٣١٢٣٦ - حدثنا ابن نمير (حدثنا) (١) الاعمش عن مالك بن الحارث قال: كان ربيع ياتي علقمة (يوم الجمعة) (٢) قال: فاتاه ولم يكن ثمة، فجاء رجل فقال: الا تعجبون من الناس، وكثرة دعائهم، وقلة إجابتهم؟ فقال ربيع: تدرون لم ذاك؟ إن الله لا يقبل إلا (النخيلة) (٣) من الدعاء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) أي: الخالصة، وفي [أ، ب، ط]: (التخلية)، وفي [هـ]: (الناخلة).

حضرت مالک بن حارث فرماتے ہیں: حضرت ربیع جمعہ کے دن حضرت علقمہ کے پاس تشریف لایا کرتے تھے حضرت مالک فرماتے ہیں: پس و ہ ایک مرتبہ تشریف لائے تو وہاں کوئی موجود نہیں تھا، پھر ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: کیا تمہیں تعجب نہیں ہوتا لوگوں کی کثرت سے دعا کرنے پر اور ان کی دعاؤں کے کم قبول ہونے پر؟ اس پر حضرت ربیع نے فرمایا: کیا تم لوگوں کو اس کی وجہ معلوم ہے؟ سنو! یقینا اللہ تعالیٰ صرف اخلاص سے مانگی گئی دعا کو قبول فرماتے ہیں حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں: جب میں وہاں آیا تو حضرت علقمہ نے حضرت ربیع کے اس قول کے بارے میں مجھے بتلایا، تو میں حضرت ربیع سے کہا: کیا آپ نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول نہیں سنا؟ انہوں نے پوچھا: ان کا کیا قول ہے؟ حضرت عبد الرحمن بن یزید نے فرمایا: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے: قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ تعالیٰ نہیں سنتے کسی گوییّ کی پکار کو، اور نہ ہی ریاکاری کرنے والے کی پکار کو، اور نہ ہی کھیل کود کرنے والے کی پکار کو، اور نہ ہی بلانے والے کی پکار کو مگر اس کی دعا سنتے ہیں جو دل کی گہرائیوں سے دعا مانگتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31236، ترقيم محمد عوامة 29880)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31236 in Urdu