🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. ما قالوا: في الرجل إذا أخذ مضجعه (و) أوى إلى فراشه، ما يدعو به؟
جن لوگوں نے کہا: جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29912 ترقیم الشثری: -- 31271
٣١٢٧١ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابيه قال: كنت قاعدا عند عمار فاتاه رجل فقال: الا اعلمك كلمات كانه يرفعهن إلى النبي ﷺ: إذا اخذت مضجعك من الليل فقل: اللهم اسلمت (نفسي) (٢) إليك، (ووجهت ⦗١٦٣⦘ وجهي إليك) (٣) ، وفوضت امري إليك، والجات ظهري إليك، آمنت بكتابك المنزل، ونبيك المرسل، اللهم نفسي خلقتها لك محياها ولك مماتها، فإن (كفتها) (٤) فارحمها، وإن اخرتها فاحفظها بحفظ الإيمان (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [جـ، ك]: (وجهي).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ]، وسبق الخبر بإثباتها في ٩/ ٧١ برقم [٢٨٢٢١].
(٤) في [أ، هـ]: (كفيتها).
(٥) ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، أخرجه أبو يعلى (١٦٢٥)، وابن السني (٧٣٧)، وابن فضيل في الدعاء (٨٢).

حضرت سائب فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمار کے پاس بیٹھا تھا کہ آدمی ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔ تو آپ نے فرمایا: کیا میں تجھے چند کلمات نہ سکھاؤں۔ گویا وہ ان کلمات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب فرما رہے تھے۔ کہ جب تو رات کو اپنے بستر پر لیٹے تو ان کلمات کو کہہ لیا کر: اے اللہ! میں نے اپنے نفس کو تیرے تابع کیا، اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کیا، اور میں نے اپنا معاملہ تیرے سپرد کیا، اور میں نے اپنی پشت کو تیری طرف پھیرا، میں ایمان لایا تیری کتاب پر جو اتاری گئی ہے، اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جس کو بھیجا گیا ہے، اے اللہ! میرے نفس کو تو نے ہی پیدا فرمایا ہے، تیرے لیے ہی اس کی زندگی ہے اور تیرے لیے ہی اس کا مرنا ہے، پس اگر تو اس کو موت دے گا تو پھر اس پر رحم فرما، اور اگر تو اس کی موت کو مؤخر کرے گا تو ایمان کو باقی رکھ کر اس کی حفاظت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31271]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31271، ترقيم محمد عوامة 29912)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31271 in Urdu