مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
24. ما قالوا: في الرجل إذا أخذ مضجعه (و) أوى إلى فراشه، ما يدعو به؟
جن لوگوں نے کہا: جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
ترقیم عوامۃ: 29915 ترقیم الشثری: -- 31274
٣١٢٧٤ - حدثنا عبد الله بن نمير حدثنا عبيد الله بن عمر عن سعيد بن ابي سعيد المقبري عن ابي هريرة ان رسول الله ﷺ (قال) (١) :"إذا اراد احدكم ان يضطجع على فراشه فلينزع (داخلة) (٢) ازاره، ثم لينفض بها فراشه، فإنه لا يدري (ما) (٣) خلفه ⦗١٦٤⦘ عليه، ثم ليضطجع على شقه الايمن، ثم ليقل: باسمك ربي وضعت جنبي، وبك ارفعه، فإن امسكت نفسي فارحمها، وإن ارسلتها فاحفظها بما تحفظ به (٤) الصالحين" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فال).
(٢) في [ط]: (داخل).
(٣) في [ب]: (من).
(٤) في [هـ]: زيادة (عبادك)، وسبق الخبر في ٩/ ٧٣ برقم [٢٨٢٢٤] بإثباتها في بعض النسخ.
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٣٩٣)، ومسلم (٢٧١٤).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر پر لیٹنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ اپنے زائد کپڑے اتار دے، پھر اپنے بستر کو اچھی طرح جھاڑے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے اس بستر پر کیا تھا، پھر داہنی کروٹ پر لیٹ جائے۔ پھر یہ دعا پڑھے: میرے مالک تیرے نام کے ساتھ ہی میں اپنا پہلو رکھتا ہوں، اور تیرے نام کے ساتھ ہی میں اسے اٹھاتا ہوں، پس اگر تو نے میرے نفس کو روکا تو اس پر رحم فر ما، اور اگر اس کو چھوڑ دیا تو اس کی حفاظت فرما جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31274]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31274، ترقيم محمد عوامة 29915)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31274 in Urdu