مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
24. ما قالوا: في الرجل إذا أخذ مضجعه (و) أوى إلى فراشه، ما يدعو به؟
جن لوگوں نے کہا: جب آدمی اپنے بستر پر جائے اور بستر پر لیٹ جائے تو وہ کیا دعا کرے؟
ترقیم عوامۃ: 29925 ترقیم الشثری: -- 31284
٣١٢٨٤ - حدثنا الحسن بن موسى حدثنا حماد بن سلمة عن سهيل بن ابي صالح عن ابيه عن ابي هريرة ان رسول الله ﷺ كان إذا اوى إلى فراشه قال:"اللهم رب السماوات ورب الارضين، (ربي) (١) ورب كل شيء، فالق الحب والنوى، منزل التوراة والإنجيل والقرآن، اعوذ بك من شر كل ذي شر انت آخذ بناصيته، انت الاول (فليس) (٢) قبلك شيء، (وانت الآخر فليس بعدك شيء) (٣) ، وانت ⦗١٦٨⦘ الظاهر فليس فوقك شيء، وانت الباطن فليس دونك شيء، اقض عني الدين واغنني من الفقر" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (ربنا).
(٢) في [ك]: (ليس).
(٣) سقط من: [جـ، ك].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧١٣)، وأحمد (١٠٩٢٤).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بستر پر لیٹ جاتے تو یہ دعا فرماتے: اے اللہ! آسمانوں کے مالک اور زمینوں کے مالک، اور ہمارے مالک اور ہر چیز کے مالک، دانے اور گٹھلی کے پیدا کرنے والے، تورات، انجیل اور قرآن کے اتارنے والے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر شر والے کے شر سے جس کی پیشانی تو نے پکڑی ہو، تو ہی سب سے پہلا ہے، تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں تھی، اور تو ہی سب سے پچھلا ہے تیرے بعد بھی کوئی چیز نہیں ہوگی، اور تو ہی ظاہر و آشکارا ہے تیرے اوپر بھی کوئی چیز نہیں ہے، اور تو ہی پوشیدہ ہے پس تیرے نیچے بھی کوئی چیز نہیں ہے، تو مجھ سے قرض کو دور فرما، اور مجھے فقر سے بےنیاز کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31284]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31284، ترقيم محمد عوامة 29925)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31284 in Urdu