مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. في الدعاء في الليل: ما هو؟
رات کی دعا کا بیان: وہ کیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 29947 ترقیم الشثری: -- 31306
٣١٣٠٦ - حدثنا زيد بن الحباب عن مالك بن انس عن ابي الزبير عن طاوس عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ إذا تهجد من الليل قال:"اللهم لك الحمد انت نور السماوات والارض (١) ، ولك الحمد (و) (٢) انت قيام السماوات (والارض) (٣) ، ولك الحمد وانت رب السماوات والارض ومن فيهن، انت الحق (وقولك الحق) (٤) ، والجنة حق والنار حق والساعة حق، اللهم (لك) (٥) اسلمت وبك، آمنت، وعليك توكلت، (٦) وبك خاصمت، وإليك حاكمت، (اغفر لي) (٧) ما قدمت وما اخرت وما اسررت وما اعلنت وما انت اعلم به مني، (٨) انت المقدم والمؤخر (لا) (٩) إله إلا انت" (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (ومن فيهن).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط].
(٣) في [ك]: (والحمد).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) سقط من: [أ، ط، ك].
(٦) زاد في [هـ]: (وإليك أنبت).
(٧) في [هـ]: (فأغفر لي).
(٨) زاد في [هـ]: (و).
(٩) في [ط]: (أنه).
(١٠) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٤٩٩ و ١١٢٠)، ومسلم (٧٦٩).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات کو تہجد کی نماز پڑھتے تو یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تیرے لیے ہی تعریف ہے، تو آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اور تیرے ہی لیے تعریف ہے تو ہی آسمانوں اور زمین کو قائم رکھنے والا ہے، اور تیرے ہی لیے تعریف ہے، تو ہی آسمانوں اور زمین کا رب ہے، اور ان کا رب ہے جو ان میں ہیں، تو ہی حق ہے، اور تیری بات حق ہے، اور جنت حق ہے، اور آگ حق ہے، اور قیامت حق ہے، اے اللہ! میں تیرے ہی لیے تابع ہوگیا، اور تجھی پر میں ایمان لایا، اور تجھ پر ہی میں نے بھروسہ کیا، اور تیری ہی مدد کے ساتھ میں نے جھگڑا کیا (دشمن سے)، اور تیری طرف میں فیصلہ لے کر آیا۔ پس مجھے بخش دے وہ سب جو کام میں نے پہلے کیے اور جو میں نے پیچھے کیے، اور جو میں نے چھپاکر کیے، اور جو میں نے اعلانیہ کیے، اور تو ان کو مجھ سے زیادہ جانتا ہے، تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31306، ترقيم محمد عوامة 29947)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31306 in Urdu