مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. من كان يقول في دعائه: أحيني ما كانت الحياة خيرا لي؟
جو شخص اپنی دعا میں یوں کہے! تو مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہے
ترقیم عوامۃ: 29960 ترقیم الشثری: -- 31319
٣١٣١٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مالك بن الحارث قال: كان من دعاء عمار: اللهم إني اسالك بعلم الغيب وقدرتك على الخلق ان تحيني ما علمت الحياة خيرا لي، وتوفني ما علمت الوفاة خيرا لي، اللهم اسالك خشيتك في الغيب والشهادة، واسالك القصد في الغنى والفقر، واسالك العدل في الرضا والغضب، اللهم (حبب) (١) إلى لقاءك وشوقا إليك في غير فتنة مضلة، (ولا) (٢) ضراء مضرة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أحبب).
(٢) في [ط]: (وإلا).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٣٢٥)، وتقدم نحوه برقم [٣١٣١٧].
حضرت مالک بن الحارث فرماتے ہیں کہ حضرت عمار یوں دعا کرتے: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کے علم غیب کے ساتھ، اور مخلوق پر آپ کی قدرت کے ساتھ، کہ آپ مجھے زندہ رکھیں جب تک آپ جانیں کہ زندگی میرے حق میں بہتر ہے، اور مجھے وفات دے دیں جب آپ جان لیں کہ وفات میرے لیے بہتر ہے۔ اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں ظاہر اور پوشیدگی میں آپ کے خوف کا، اور میں آپ سے امیری اور فقیری میں میانہ روی مانگتا ہوں، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں غصہ اور خوشی میں اعتدال کا۔ اے اللہ! میرے نزدیک اپنی ملاقات کو محوظب بنا دے، اور اپنی ملاقات کے شوق کو بھی جو نہ گمراہ کرنے والے فتنہ میں ہو اور نہ ہی کسی حالت تکلیف میں تکلیف دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31319، ترقيم محمد عوامة 29960)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31319 in Urdu