مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. ما ذكر فيمن سأل النبي ﷺ أن يعلمه ما يدعو به فعلمه
اس شخص کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے جس نے نبی ﷺ سے درخواست کی کہ آپ مجھے وہ دعا سکھا دیں جسے میں پڑھ سکوں، تو انہوں نے اسے سکھا دیا
ترقیم عوامۃ: 29962 ترقیم الشثری: -- 31321
٣١٣٢١ - حدثنا (١) علي بن مسهر ومروان بن معاوية عن موسى الجهني عن مصعب بن سعد عن ابيه قال: جاء اعرابي إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله علمني شيئا اقوله قال:"قل: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، (له الملك) (٢) ، الله اكبر كبيرا، والحمد لله كثيرا، سبحان الله رب العالمين، لا حول ولا قوة إلا بالله العزيز (الحكيم) (٣) "، قال: فقال الاعرابي: هذا لربي فما لي؟ قال:"قل: اللهم اغفر لي وارحمني واهدني وارزقني (٤) " (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) سقط من: [جـ، ك].
(٣) في [هـ]: (الحليم).
(٤) في [هـ]: زيادة (وعافني).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٩٦)، وأحمد (١٥٦١).
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے کوئی ایسا ذکر بتادیں جو پڑھتا رہا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ پاک ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، گناہوں سے بچنے اور نیکی پر لگنے کی طاقت صرف اللہ کی ذات کی طرف سے ہے جو زبردست غالب حکمت والا ہے۔ حضرت سعد فرماتے ہیں دیہاتی نے پوچھا: یہ تو میرے رب کے لیے ہے اور میرے لیے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہہ: اے اللہ! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے ہدایت دے، اور مجھے رزق عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31321، ترقيم محمد عوامة 29962)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31321 in Urdu