مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. ما ذكر فيمن سأل النبي ﷺ أن يعلمه ما يدعو به فعلمه
اس شخص کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے جس نے نبی ﷺ سے درخواست کی کہ آپ مجھے وہ دعا سکھا دیں جسے میں پڑھ سکوں، تو انہوں نے اسے سکھا دیا
ترقیم عوامۃ: 29964 ترقیم الشثری: -- 31323
٣١٣٢٣ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا زكريا بن ابي زائدة حدثنا منصور بن المعتمر قال: (حدثنا) (١) ربعي بن (حراش) (٢) عن عمران بن حصين انه قال: جاء حصين إلى النبي ﷺ قبل ان يسلم فقال: يا محمد، ما تامرني (ان) (٣) اقول؟ قال:"تقول اللهم إني اعوذ بك من شر نفسي، واسالك ان تعزم لي على (ارشد) (٤) امري"، قال: ثم إن حصينا (اسلم) (٥) بعد، ثم اتى النبي ﷺ فقال: إني ⦗١٨٥⦘ كنت سالتك المرة الاولى، وإني الآن اقول ما تامرني، قال:"قل اللهم اغفر لي ما اسررت وما اعلنت وما اخطات وما (تعمدت) (٦) وما جهلت وما علمت" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (حدثني).
(٢) في [ط]: (حريش).
(٣) في [ط]: (لن).
(٤) في [أ، ب، جـ، ك]: (رشد).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) في [س]: (عمدت).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٩٩٢)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٩٩٤)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٥٢٥)، والقضاعي (١٤٨٠)، والطبراني (٣٥٥١)، ومن حديث عمران عن أبيه، أخرجه ابن حبان (٨٩٩)، والحاكم ١/ ٥١٠، وعبد بن حميد (٤٧٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٥٤)، وبنحوه من حديث عمران أخرجه البخاري في التاريخ الكبير ٣/ ١، والبزار (٣٥٧٩)، والبيهقي في الأسماء والصفات ص ٤٢٣، وابن خزيمة في التوحيد ١/ ٢٧٧.
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ حضرت حصین اسلام لانے سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے گے: اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ مجھے کیا چیز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم یہ دعا پڑھا کرو، ”اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ مجھے میرے صحیح معاملہ پر پختہ کردیں۔“ راوی فرماتے ہیں: پھر اس کے بعد حضرت حصین نے اسلام قبول کرلیا۔ اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگے: میں نے پہلی مرتبہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی سوال کیا تھا اور اب میں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کرتا ہوں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے کیا چیز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو یہ دعا پڑھ: اے اللہ! تو میری مغفرت فرما ان کاموں سے جو میں نے پوشیدہ طور پر کیے، اور جو میں نے اعلانیہ کیے، اور جو میں نے غلطی سے کیے، اور جو میں نے جان بوجھ کر کیے، اور جو میں نے ناواقفیت سے کیے، اور جو میں نے جانتے بوجھتے ہوئے کیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31323، ترقيم محمد عوامة 29964)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31323 in Urdu