مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
36. ما ذكر فيمن سأل النبي ﷺ أن يعلمه ما يدعو به فعلمه
اس شخص کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے جس نے نبی ﷺ سے درخواست کی کہ آپ مجھے وہ دعا سکھا دیں جسے میں پڑھ سکوں، تو انہوں نے اسے سکھا دیا
ترقیم عوامۃ: 29970 ترقیم الشثری: -- 31329
٣١٣٢٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: (حدثنا مسعر قال) (١) : حدثنا إسحاق بن راشد عن عبد الله بن الحسن ان عبد الله بن جعفر دخل على ابن له مريض (يقال) (٢) له صالح، فقال (له) (٣) : قل لا إله إلا الله الحليم الكريم، سبحان (٤) رب العرش ⦗١٨٨⦘ العظيم، الحمد لله رب العالمين، اللهم اغفر لي، اللهم ارحمني، اللهم تجاوز عني، اللهم اعف عني، فإنك عفو غفور، ثم قال: هؤلاء الكلمات علمنيهن عمي ذكر ان النبي ﷺ علمهن إياه (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، ومن روى الحديث عن المؤلف أثبتها.
(٢) في [ط]: (قال).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) زيادة في [جـ، ك]: (اللَّه).
(٥) صحيح؛ أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٤٨١)، والطبراني في الدعاء (١٠١٧)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٢)، والبيهقي في الدعوات (٢٠٥)، وابن عساكر ٢٧/ ٣٦٥.
حضرت عبد اللہ بن الحسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر اپنے ایک بیٹے کے پاس تشریف لے گئے جو بیمار تھا اور اس کو صالح کہا جاتا تھا۔ پھر آپ نے اس سے فرمایا: تو یہ کلمات کہہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ بڑا برد بار، سخی ہے، پاک ہے اللہ جو عرش عظیم کا رب ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ اے اللہ! تو میری مغفرت فرما۔ اے اللہ! تو مجھ پر رحم فرما۔ اے اللہ! تو میری خطاؤں سے درگزر فرما۔ اے اللہ! تو مجھے معاف فرما، یقینا تو معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔ پھر حضرت عبد اللہ بن جعفر نے فرمایا: یہ کلمات مجھے میرے چچا نے سکھلائے تھے اور انہیں یہ کلمات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سکھلائے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31329، ترقيم محمد عوامة 29970)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31329 in Urdu