مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
42. دعاء عيسى بن مريم ﵇
سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کی دعا کا بیان
ترقیم عوامۃ: 29999 ترقیم الشثری: -- 31358
٣١٣٥٨ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا إسماعيل بن ابي خالد قال: حدثني رجل قبل الجماجم من اهل المساجد قال: اخبرت ان عيسى ابن مريم ﵇ (١) كان يقول: اللهم اصبحت لا املك لنفسي ما ارجو ولا استطيع عنها دفع ما اكره، واصبح الخير بيد غيري، واصبحت مرتهنا بما كسبت، فلا فقير افقر مني، فلا تجعل مصيبتي في ديني، ولا تجعل الدنيا اكبر همي، ولا تسلط علي من لا يرحمني.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ك].
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ جنگ جماجم سے پہلے مسجد والوں میں سے ایک آدمی نے مجھے بیان کیا کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم i یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! میں نے صبح کی ہے اس حال میں کہ میں اپنے نفس کے لیے اس چیز کا مالک نہیں جس میں پسند کرتا ہوں، اور نہ میں طاقت رکھتا ہوں اس چیز کو دور کرنے کی جس کو میں ناپسند کرتا ہوں، اور بھلائی و خیر نے میرے غیر کے قبضہ میں صبح کی ہے۔ اور میں نے صبح کی ہے اس حال میں کہ جو کچھ کھایا ہے وہ رہن رکھا گیا ہے، پس کوئی فقیر ایسا نہیں جو مجھ سے زیادہ فقر میں مبتلا ہو پس تو میرے دین کے معاملہ میں مجھے مصیبت میں مت ڈال، اور نہ ہی دنیا کو میرا سب سے بڑا غم بنا۔ اور مجھ پر مسلط نہ فرما اس شخص کو جو مجھ پر رحم نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31358، ترقيم محمد عوامة 29999)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31358 in Urdu