🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. في ثواب التسبيح
اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30032 ترقیم الشثری: -- 31391
٣١٣٩١ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن إبراهيم السكسكي عن عبد الله بن ابي اوفى قال: اتى رجل النبي ﷺ فذكر انه لا يستطيع ان ياخذ من القرآن، وساله شيئا (يجزئ) (١) (من القرآن) (٢) فقال له:"قل: سبحان الله، والحمد الله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، ولا حول ولا قوة إلا بالله" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [ك].
(٢) في [ب]: (لقرآن).
(٣) حسن؛ إبراهيم السكسكي صدوق، أخرجه أحمد (١٩١٣٨)، وأبو داود (٨٣٢)، والنسائي ٢/ ١٤٣، وابن حبان (١٨٥٩)، وابن حزيمة (٥٤٤)، والحاكم ١/ ٢٤٨، وعبد الرزاق (٢٧٤٧)، وعبد بن حميد (٥٢٤)، وابن الجارود (١٨٩)، والبغوي (٦١٠)، والدارقطني ١/ ٣١٤، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ٢٢٧، والبيهقي ٢/ ٣٨١، والطبراني في الدعاء (١٧١٢)، وابن قانع ٣/ ٨٤.

حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ پس اس نے ذکر کیا کہ وہ قرآن کو سیکھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اور اس نے سوال کیا ایسی چیز کے بارے میں جو قرآن کے برابر ہو ثواب میں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ارشاد فرمایا: تو یہ کلمات کہہ لیا کر: اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31391، ترقيم محمد عوامة 30032)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31391 in Urdu