مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
49. في ثواب التسبيح
اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
ترقیم عوامۃ: 30025 ترقیم الشثری: -- 31384
٣١٣٨٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لان اقول: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، احب إلي مما طلعت عليه الشمس" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٩٥)، والترمذي (٣٥٩٧)، وابن حبان (٨٣٤).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کلمات کا کہنا: اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ مجھے زیادہ پسند ہے اس چیز سے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے یعنی دنیا سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31384]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31384، ترقيم محمد عوامة 30025)
ترقیم عوامۃ: 30026 ترقیم الشثری: -- 31385
٣١٣٨٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن ابي زرعة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله على:"كلمتان خفيفتان على اللسان، ثقيلتان في الميزان حبيبتان إلى الرحمن: سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٤٠٦)، ومسلم (٢٦٩٤).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو کلمات ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے ہیں اور ترازو میں بھاری ہیں اور رحمن کے پسندیدہ ہیں: پاک ہے اللہ اور اپنی حمد کے ساتھ ہے۔ پاک ہے اللہ عظمت والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31385]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31385، ترقيم محمد عوامة 30026)
ترقیم عوامۃ: 30027 ترقیم الشثری: -- 31386
٣١٣٨٦ - (١) حدثنا محمد بن بشر قال: سمعت هانئ بن عثمان يحدث عن امه (حميضة) (٢) بنت ياسر عن جدتها يسيرة (و) (٣) كانت إحدى المهاجرات قالت: قال (لنا) (٤) رسول الله ﷺ:"عليكن بالتسبيح والتكبير والتقديس واعقدن بالانامل فإنهن ياتين يوم القيامة مسؤلات (مستنطقات) (٥) ولا تغفلن فتنسين من الرحمة" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [هـ]: (حميصة).
(٣) سقط من: [ط، هـ].
(٤) سقط من: [أ، ب، ط]، وفي [هـ]: (إلى).
(٥) في [ك]: (مستنطفًا).
(٦) مجهول، أخرجه أحمد (٢٧٠٨٩)، والترمذي (٣٥٨٣)، وابن حبان (٨٤٢)، والبخاري في التاريخ ٨/ ٢٣٢، وابن سعد ٨/ ٣١٠، وأبو داود (١٥٠١)، والحاكم ١/ ٥٤٧، والطبراني ٢٥ (١٨١)، والخطيب ٤/ ٣٨٤، وعبد بن حميد (١٥٧٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٢٨٥).
حضرت یُسَیرَہ جو مہاجرہ صحابیہ ہیں فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم عورتوں پر لازم ہے اللہ کی پاکی بیان کرنا۔ اور بڑائی بیان کرنا اور اللہ کی تعظیم و تکریم کرنا۔ اور ان کو اپنی انگلیوں پر شمار کرو کیونکہ ان انگلیوں سے پوچھا جائے گا اور ان کو گویائی دی جائے گی (قیامت کے دن) اور تم غفلت میں مبتلا مت ہونا۔ پس تم رحمت کی نظر سے بھلا دی جاؤ گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31386]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31386، ترقيم محمد عوامة 30027)
ترقیم عوامۃ: 30028 ترقیم الشثری: -- 31387
٣١٣٨٧ - حدثنا ابن نمير عن موسى بن (مسلم) (١) عن عون بن عبد الله عن ابيه او عن اخيه عن النعمان بن بشير قال: قال رسول الله ﷺ:"الذين يذكرون من جلال الله (وتسبيحه) (٢) وتحميده وتكبيره وتهليله يتعاطفن حول العرش، لهن دوي كدوي النحل (يذكرون) (٣) (بصاحبهن) (٤) ، او لا يحب احدكم ان لا يزال عند الرحمن شيء (يذكر به) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سالم) نقلًا عن المستدرك وهو وهم.
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (تسبيحه).
(٣) في [ط، ك]: (يذكر).
(٤) في [ك]: (بصاحهن).
(٥) في [أ، ب، ط]: (يذكرون)، وفي [جـ، ك]: (يذكر بهم)، وفي [هـ]: (يذكره به).
(٦) صحيح؛ وعون وأبوه وأخوه كلهم ثقات رجال الشيخين، أخرجه أحمد (١٨٣٦٢)، وابن ماجه (٣٨٠٩)، والحاكم ١/ ٥٠٠، والطبراني في الدعاء (١٦٩٣)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٢٦٩.
حضرت نعمان بن بشیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ کہ وہ لوگ جو اللہ کی عظمت کا ذکر کرتے ہیں، اس کی پاکی بیان کرکے۔ اور اس کی تعریف بیان کر کے، اور اس کی بڑائی بیان کر کے اور کلمہ توحید پڑھ کر۔ تو عرش کے نزدیک فرشتے ان سے محبت کرتے ہیں۔ ان کی آواز شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ کی طرح ہوتی ہے۔ وہ ذکر کرتے ہیں ان کلمات کے پڑھنے والوں کا کیا تم میں سے کوئی ایک بھی اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ ہمیشہ مستقل رحمن کے نزدیک اس وجہ سے اس کا ذکر کیا جائے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31387]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31387، ترقيم محمد عوامة 30028)
ترقیم عوامۃ: 30029 ترقیم الشثری: -- 31388
٣١٣٨٨ - حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن حجاج الصواف عن ابي الزبير عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"من قال: سبحان الله العظيم غرس له نخلة -او شجرة- في الجنة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ أبو الزبير موصوف بالتدليس، أخرجه الترمذي (٣٤٦٤)، والنسائي في الكبرى (١٠٦٦٣)، والطبراني في الصغير (٢٨٧)، وابن حبان (٨٢٦)، والحاكم ١/ ٥٠١، وأبو يعلى (٢٢٣٣).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ کلمات کہے: اللہ پاک ہے عظمت والا ہے، تو جنت میں اس کے لیے کھجور کا درخت یا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31388]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31388، ترقيم محمد عوامة 30029)
ترقیم عوامۃ: 30030 ترقیم الشثری: -- 31389
٣١٣٨٩ - حدثنا زيد بن الحباب (اخبرنا) (١) مالك بن انس عن سمي عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"من قال في يوم مائة ⦗٢١١⦘ مرة: سبحان الله وبحمده، حطت خطاياه ولو كانت مثل زبد البحر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أخبرني).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٤٠٥)، ومسلم (٢٦٩١).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص دن میں سو (١٠٠) مرتبہ یہ کلمہ کہے: پاک ہے اللہ اور اپنی تعریف کے ساتھ۔ تو اس کے گناہوں کو معاف کردیا جائے گا اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31389]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31389، ترقيم محمد عوامة 30030)
ترقیم عوامۃ: 30031 ترقیم الشثری: -- 31390
٣١٣٩٠ - حدثنا يحيى بن ابي بكير عن شعبة عن الجريري عن ابي عبد الله (الجسري) (١) عن عبد الله بن الصامت عن ابي ذر قال: قال لي رسول الله ﷺ:"الا اخبرك باحب الكلام إلى الله؟" قلت: يا رسول الله اخبرني باحب الكلام إلى الله، قال:" (٢) (احب الكلام إلى الله) (٣) سبحان الله وبحمده" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الجري)، وفي [ك]: (الجسدي).
(٢) في [ط، هـ]: زيادة (أن).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٣١)، وأحمد (٢١٤٢٩).
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشار فرمایا: کیا میں تمہیں خبر نہ دوں اس کلام کی جو اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ہے؟ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے ضرور بتلا دیں وہ کلام جو اللہ کے نزدیک پسندیدہ ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ کلام یہ ہے: پاک ہے اللہ اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31390]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31390، ترقيم محمد عوامة 30031)
ترقیم عوامۃ: 30032 ترقیم الشثری: -- 31391
٣١٣٩١ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن إبراهيم السكسكي عن عبد الله بن ابي اوفى قال: اتى رجل النبي ﷺ فذكر انه لا يستطيع ان ياخذ من القرآن، وساله شيئا (يجزئ) (١) (من القرآن) (٢) فقال له:"قل: سبحان الله، والحمد الله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، ولا حول ولا قوة إلا بالله" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [ك].
(٢) في [ب]: (لقرآن).
(٣) حسن؛ إبراهيم السكسكي صدوق، أخرجه أحمد (١٩١٣٨)، وأبو داود (٨٣٢)، والنسائي ٢/ ١٤٣، وابن حبان (١٨٥٩)، وابن حزيمة (٥٤٤)، والحاكم ١/ ٢٤٨، وعبد الرزاق (٢٧٤٧)، وعبد بن حميد (٥٢٤)، وابن الجارود (١٨٩)، والبغوي (٦١٠)، والدارقطني ١/ ٣١٤، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ٢٢٧، والبيهقي ٢/ ٣٨١، والطبراني في الدعاء (١٧١٢)، وابن قانع ٣/ ٨٤.
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ پس اس نے ذکر کیا کہ وہ قرآن کو سیکھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اور اس نے سوال کیا ایسی چیز کے بارے میں جو قرآن کے برابر ہو ثواب میں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ارشاد فرمایا: تو یہ کلمات کہہ لیا کر: اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31391، ترقيم محمد عوامة 30032)
ترقیم عوامۃ: 30033 ترقیم الشثری: -- 31392
٣١٣٩٢ - حدثنا الحسن بن موسى (حدثنا) (١) مهدي بن ميمون عن واصل عن يحيى بن عقيل عن يحيى بن يعمر عن ابي الاسود (الدؤلي) (٢) عن ابي ذر عن النبي ﷺ قال:" (كل) (٣) تسبيحة صدقة" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) في [ك]: (الديلي).
(٣) في [ك]: (بكل).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٧٢٠) و (١٠٠٦)، وأحمد (٢١٥١١).
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر تسبیح ایک صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31392، ترقيم محمد عوامة 30033)
ترقیم عوامۃ: 30034 ترقیم الشثری: -- 31393
٣١٣٩٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن هلال بن يساف عن ابي عبيدة عن عبد الله قال: لان اقول سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، (احب) (١) إلي من ان اتصدق بعددها دنانير (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أحبه).
(٢) منقطع، أبو عبيدة لم يسمع من أبيه، وأخرجه البيهقي في الشعب (٦٦٨).
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: میرے لیے ان کلمات کا کہنا: اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے، زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں اس کی تعداد کے بقدر دینار صدقہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31393، ترقيم محمد عوامة 30034)