مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
53. ما يدعى (به) للمريض إذا دخل عليه
جب مریض پر داخل ہوا جائے تو یوں دعا پڑھی جائے
ترقیم عوامۃ: 30102 ترقیم الشثری: -- 31462
٣١٤٦٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ يعوذ بهذه الكلمات:"اذهب الباس، رب الناس، واشف انت الشافي لا شفاء، إلا شفاؤك، شفاء لا يغادر سقما"، قالت: فلما ثقل رسول الله ﷺ في مرضه الذي مات فيه اخذت بيده فجعلت (امسحها واقولها) (١) ، قالت: فنزع يده من يدي وقال:"اللهم الحقني (بالرفيق) (٢) "، قالت: فكان هذا ⦗٢٣٥⦘ آخر ما سمعت من كلامه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (أمسحهما وأقولهما).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (بالرفيع)، وفي [أ، ب]: (لعله الرفيق)، وكذلك حاشية [ط]، وتقدم في المصنف ٧/ ٤٠٣ برقم [٢٥١١٦] بلفظ: (بالرفيق)، وهو كذلك في مصادر التخريج.
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن ماجه (١٦١٩) من طريق المؤلف، وأخرجه من طريق أبي معاوية أحمد (٢٤٢٢٨)، وابن سعد ٢/ ٢١٠، وأخرجه من طريق المؤلف بإسناد آخر البخاري (٥٧٤٣)، ومسلم (٢١٩١).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ تعویذ (دم) کرتے تھے۔ ”لوگوں کے رب تکلیف کو دور فرما۔ تو شفا دے اور تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں ہے ایسی شفا دے کہ کوئی بیماری باقی نہ رہے۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرض بڑھ گیا جس مرض میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تھی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ پکڑتی، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ کو ہی آپ کے جسم پر پھیرتی رہتی تھیں اور یہ دعا پڑھتی رہتی تھی: فرماتی ہیں: کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ سے چھڑایا اور یہ دعا پڑھی: اے اللہ! تو مجھے معاف فرما۔ مجھے رفیق سے ملا دے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں! یہ آخری بات تھی جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے سنی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31462، ترقيم محمد عوامة 30102)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31462 in Urdu