🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. ما ذكر عن ابن عمر ﵁ من قوله
سیدنا عبد اللہ بن عمر سے منقول دعا ئوں کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30150 ترقیم الشثری: -- 31512
٣١٥١٢ - حدثنا يزيد بن هارون (حدثنا) (١) محمد بن إسحاق عن عمارة بن (غزية) (٢) عن يحيى بن راشد قال: حججنا فلما قضينا نسكنا قلنا: لو اتينا ابن عمر ⦗٢٥٨⦘ فحدثناه، فاتينا فخرج إلينا فجلس بيننا فصمت (لنساله) (٣) وصمتنا ليحدثنا، فلما اطال الصمت قال: ما لكم لا (تكلمون) (٤) الا تقولون: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله، الحسنة بعشر امثالها إلى سبعمائة ضعف فإن (زدتم) (٥) خيرا زادكم الله (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) في [ك]: (عوبة).
(٣) في [ط، هـ]: (لنسكه).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (تحدثون).
(٥) في [هـ]: (زرتم).
(٦) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس.

حضرت یحییٰ بن راشد فرماتے ہیں کہ ہم نے حج کیا، جب ہم اپنی قربانی کرچکے تو ہم کہنے لگے: اگر ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوں تو وہ ہمیں کوئی حدیث بیان کردیں گے۔ پس ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہ ہمارے پاس تشریف لے آئے پھر ہمارے درمیان بیٹھ گئے۔ پس وہ خاموش رہے تاکہ ہم ان سے سوال کرسکیں۔ اور ہم خاموش رہے تاکہ وہ ہمارے سامنے احادیث بیان کریں، پس جب خاموشی طوالت اختیار کرگئی تو انہوں نے ارشاد فرمایا: تمہیں کیا ہوا تم بات نیں ش کرتے؟ کیا تم یہ کلمات نہیں پڑھو گے؟ اللہ تمام عیبوں سے پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے؟ نیکی کا ثواب تو دس گُنا سے لے کر سات سو گنا تک ہے، پس اگر تم بھلائی میں اضافہ کرو گے تو اللہ بھی تمہیں زیادہ اجر عطا فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31512]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31512، ترقيم محمد عوامة 30150)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31512 in Urdu