مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
72. الرجل يصيبه الجوع أو يضيق عليه الرزق ما يدعو به
اس آدمی کے بارے میں جس کو بھوک لگی ہو یا جس پر رزق کی تنگی ہو تو وہ کیا دعا مانگے؟
ترقیم عوامۃ: 30195 ترقیم الشثری: -- 31558
٣١٥٥٨ - حدثنا عبدة بن حميد عن حصين قال: التقى إبراهيم ومجاهد (فقالا) (١) : جاء اعرابي إلى النبي ﷺ فشكى إليه الجوع قال: فدخل النبي ﷺ (٢) إلى بيوته ثم خرج فقال:"ما وجدت لك في بيوت آل محمد (٣) شيئا"، قال: فبينما هو كذلك إذ جاءته شاة مصلية، وقال الآخر: جاءته قصعة من ثريد، فوضعت بين ⦗٢٧٥⦘ يدي الاعرابي، فقال رسول الله ﷺ:"اطعم"، قال: فاكل فقال: يا رسول الله اصابني الذي اصابني فرزقني الله على يديك، افرايت (إن) (٤) اصابني وانا ليس عندك؟ فقال: رسول الله ﷺ:" (قل) (٥) : اللهم إني اسالك من فضلك ورحمتك (فإنه) (٦) لا يملكهما إلا انت، فإن الله رازقك" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فقال).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [أ، ب، جـ]: زيادة ﷺ.
(٤) سقط من: [ك].
(٥) في [ك]: (قال).
(٦) في [أ، ب، جـ، ط]: (إنه).
(٧) مرسل؛ إبراهيم ومجاهد تابعيان، أخرجه ابن فضيل في الدعاء (١)، وأخرجه الطبراني من حديث ابن مسعود (١٠٣٧٩)، وأبو نعيم في الحلية ٥/ ٣٦، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ١٢٨، والبزار (١٥٢٨)، وأخرجه من حديث واثلة: أبو نعيم ٢/ ٢٢، وابن عساكر ١٦/ ٤٥٧، والبيهقي في الدلائل ٦/ ١٢٩.
حضرت حصین سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد کی ملاقات ہوئی تو ان دونوں نے فرمایا کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھوک کی شکایت کی۔ راوی فرماتے ہیں۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھروں میں داخل ہوئے پھر نکلے۔ اور فرمایا: میں نے تیرے لیے آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھروں میں کوئی چیز نہیں پائی، راوی فرماتے ہیں، اس درمیان ہی اچانک ایک بھونی ہوئی بکری کا بچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔ اور دوسرے راوی فرماتے ہیں! کہ ثرید کا ایک پیالہ لایا گیا۔ پس اس کو دیہاتی کے سامنے رکھ دیا گیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ارشاد فرمایا: تم کھاؤ، راوی فرماتے ہیں! پس اس نے کھالیا، پھر کہنے لگا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے جو مصیبت پہنچی تھی وہ پہنچ چکی۔ پھر اللہ نے مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں رزق عطا فرمایا، پس آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر مجھے پھر بھوک آ لے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نہ ہوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ کلمات پڑھنا: اے اللہ! میں آپ سے آپ کے فضل کا سوال کرتا ہوں اور آپ کی رحمت کا۔ یقینا آپ کے سوا اس کا کوئی مالک نہیں ہے۔ پس یقینا اللہ ہی تجھ کو رزق دینے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31558]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31558، ترقيم محمد عوامة 30195)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31558 in Urdu