مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
84. الرجل (يفزع) من الليل ما يدعو به
جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30236 ترقیم الشثری: -- 31599
٣١٥٩٩ - حدثنا عبد الله بن (نمير) (١) عن زكريا بن ابي زائدة عن مصعب عن يحيى بن جعدة قال: كان خالد بن الوليد يفزع من الليل حتى يخرج ومعه سيفه ⦗٢٩٠⦘ فخشي عليه ان يصيب احدا، فشكا ذلك إلى (رسول الله) (٢) ﷺ فقال:"إن جبريل قال لي: إن عفريتا من الجن يكيدك (فقل) (٣) : اعوذ بكلمات الله التامة التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها، ومن شر ما ذرا في الارض وما يخرج منها، (و (من) (٤) شر) (٥) فتن الليل والنهار، و (٦) كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن"، فقالهن خالد فذهب ذلك عنه (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (عمر).
(٢) في [ك]: (النبي).
(٣) في [ك]: (فقال).
(٤) سقط من: [جـ، ك].
(٥) سقط من: [ط].
(٦) في [هـ]: زيادة (من شر).
(٧) مرسل؛ يحيى بن جعدة ليس صحابيًا.
حضرت یحییٰ بن جعدہ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رات سے ڈرتے تھے، یہاں تک کہ وہ نکلے اس حال میں کہ ان کے پاس تلوار تھی۔ پس ان پر خوف طاری ہوگیا کہ وہ کسی کو تکلیف پہنچا دیں گے پس انہوں نے اس بات کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل نے مجھ سے فرمایا ہے: کہ جنوں کی ایک جماعت تیرے ساتھ مکر و فریب کرتی ہے، پس تو یہ کلمات پڑھ لے: میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ کہ جن سے کوئی نیکو کار اور بدکار تجاوز نہیں کرسکتا، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اور جو آسمان میں بلند ہوتی ہے، اور اس چیز کے شر سے جو زمین میں پیدا ہوتی ہے اور جو زمین سے نکلتی ہے، اور دن اور رات کے فتنوں کے شر سے، اور ہر رات کو آنے والے سے مگر جو خیر لائے، اے رحم کرنے والے، پس حضرت خالد نے ان کلمات کو پڑھا، تو ان کی یہ حالت ختم ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31599]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31599، ترقيم محمد عوامة 30236)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31599 in Urdu