🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. ما يدعو به الرجل إذا صعد على الصفا والمروة
جب کوئی شخص صفا اور مروہ پر چڑھے تو یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30252 ترقیم الشثری: -- 31615
٣١٦١٥ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه عن جابر عن النبي ﷺ انه بدا بالصفا (فرقى) (١) عليه حتى راى البيت ووحد الله وكبره وقال:"لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، لا إله إلا الله (وحده) (٢) انجز وعده ونصر عبده وهزم الاحزاب (وحده) (٣) "، ثم دعا دعاء بين ذلك فقال مثل هذا ثلاث مرات، ثم اتى المروة ففعل على المروة كما فعل على الصفا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فرقا).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [جـ]: (وعده).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٢١٨)، وأبو داود (١٩٠٥).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفا پہاڑی سے ابتدا کی اور اس پر چڑھ گئے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھ لیا۔ اور اللہ کی وحدانیت بیان کی اور تکبیر کہی۔ اور یہ کلمات پڑھے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، ا س کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی، اور اس اکیلے نے تمام گروہوں کو شکست دی، پھر ان دونوں کے درمیان دعا کی اور اسی طرح تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے، پھر مروہ پہاڑی پر تشریف لائے، اور مروہ پر بھی ویسا ہی کیا جیسا کہ صفاء پر کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31615]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31615، ترقيم محمد عوامة 30252)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31615 in Urdu