مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
108. ما قالوا: في الرجل إذا بخل بماله أو جبن عن العدو وعن الليل أن يقومه (و) ما يدعو به
جو شخص مال میں بخل کرتا ہے یا دشمن سے ڈرتا ہے اور رات کو قیام کرنے سے عاجز ہے تو وہ یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30346 ترقیم الشثری: -- 31710
٣١٧١٠ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن العوام انه سمع إبراهيم التيمي يقول: إذا قال: الحمد لله وسبحان الله، قالت الملائكة: وبحمده، فإذا قال: سبحان الله وبحمده، قالت الملائكة: رحمك الله، فإذا قال: الله اكبر، قالت الملائكة: كبيرا، فإذا قال: الله اكبر كبيرا، قالت الملائكة: يرحمك الله، فإذا قال: الحمد لله، قالت الملائكة: رب العالمين، وإذا قال: رب العالمين، قالت الملائكة: رحمك الله.
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم التیمی کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب بندہ کہتا ہے! سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ تمام عیوب سے پاک ہے۔ تو فرشتے کہتے ہیں: اور اس کی تعریف کے ساتھ۔ پس جب بندہ کہتا ہے۔ اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے، تو فرشتے کہتے ہیں: اللہ تجھ پر رحم فرمائے: پس جب بندہ کہتا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، تو فرشتے کہتے ہیں: بہت بڑا، پس جب بندہ کہتا ہے: اللہ سب بڑوں سے بڑا ہے۔ تو فرشتے کہتے ہیں: اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔ پھر جب بندہ کہتا ہے: سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، تو فرشتے کہتے ہیں: تمام جہانوں کا پالنے والا بھی۔ اور جب بندہ یوں کہتا ہے، تمام جہانوں کا پالنے والا بھی تو فرشتے کہتے ہیں اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31710]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31710، ترقيم محمد عوامة 30346)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31710 in Urdu