مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
108. ما قالوا: في الرجل إذا بخل بماله أو جبن عن العدو وعن الليل أن يقومه (و) ما يدعو به
جو شخص مال میں بخل کرتا ہے یا دشمن سے ڈرتا ہے اور رات کو قیام کرنے سے عاجز ہے تو وہ یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30348 ترقیم الشثری: -- 31712
٣١٧١٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن عبد الجليل عن خالد بن ابي عمران قال: قال رسول الله ﷺ:"خذوا جنتكم" قالوا: يا رسول الله من عدو حضر؟ قال:"لا، بل من النار"، قلنا ما جنتنا من النار؟ قال:"سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، (ولا حول ولا قوة إلا بالله) (١) ، فإنهن ياتين يوم القيامة مقدمات ومعقبات ومجنبات وهن الباقيات الصالحات" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) مرسل؛ خالد أبو عمران تابعي.
حضرت خالد بن ابی عمران فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنی ڈھالیں پکڑ لو۔ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کس موجود دشمن کے مقابلہ میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں بلکہ جہنم سے بچنے کے لیے۔ ہم نے عرض کیا: جہنم سے بچانے والی ڈھال کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تمام عیوب سے پاک ہے اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ پس یہ کلمات آئیں گے قیامت کے دن آگے ہوں گے اور پیچھے ہوں گے اور بچانے والے ہوں گے۔ پس یہ کلمات باقی رہنے والے اور اچھے ہیں۔ (اور وہ باقیات اور صالحات ہیں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31712]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31712، ترقيم محمد عوامة 30348)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31712 in Urdu