🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. ما يدعو به الرجل إذا رأى الهلال
آدمی جب نیا چاند دیکھے تو یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30370 ترقیم الشثری: -- 31735
٣١٧٣٥ - حدثنا حسين بن علي قال: سالت ابن جريج فذكر عن عطاء ان رجلا اهل هلالا بفلاة من الارض قال: فسمع قائلا يقول: اللهم اهله علينا بالامن والإيمان، والسلامة والإسلام، والهدى والغفرة والتوفيق لما ترضى، والحفظ مما تسخط، ربي وربك الله، قال: فلم (يتمهن) (١) حتى حفظتهن ولم ار احدا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يزل يلقنهن).
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن جریج سے سوال کیا (نئے چاند کے متعلق) تو انہوں نے حضرت عطاء کے حوالہ سے نقل کیا: کہ بیشک ایک آدمی نے بنجر زمین میں نیا چاند دیکھا۔ اس نے بیان کیا کہ میں نے کسی کو یہ کلمات کہتے ہوئے سنا: اے اللہ! تو اس چاند کو ہم پر امن اور ایمان کے ساتھ، اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ، اور ہدایت اور مغفرت کے ساتھ، اور ہر اس عمل کی توفیق کے ساتھ نکال جو تجھے پسند ہو، اور ہر اس عمل سے حفاظت کے ساتھ نکال جس سے تو ناراض ہوتا ہو۔ اے چاند تیرا اور میرا دونوں کا پروردگار اللہ ہے۔ وہ آدمی کہتا ہے: وہ مسلسل یہ کلمات پڑھتا رہا یہاں تک کہ میں نے ان کو یاد کرلیا: اور میں نے کسی کو بھی وہاں نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31735، ترقيم محمد عوامة 30370)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31735 in Urdu